آج کی تاریخ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کا دورہ، پاک افغان سرحدی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر گفتگو

ٹوپی (صوابی): ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ و اساتذہ سے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے مثبت کردار پر گفتگو کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، اور آئندہ بھی پاک فوج ہر جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔
انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی ترقی اور استحکام میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ طلبہ اور اساتذہ نے اس موقع پر شہداء اور غازیانِ پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
یونیورسٹی کے طلبہ نے کہا کہ ایسی بامقصد نشستیں وقت کی ضرورت ہیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ قوم امن اور ترقی کے سفر میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے، نشست کے دوران سوالات کے تفصیلی جوابات سے بہت سے ابہام دور ہوئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں