Post Views: 27
کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ کی گلی نمبر ایک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چائے کے ہوٹل کے مالک نے غلط فہمی میں ایک شہری کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق گولی لگنے سے ہوٹل پر بیٹھا شخص شدید زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ واقعے کی مکمل حقیقت سامنے آسکے۔