Post Views: 26
قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر آصف آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کرلیا۔
38 سالہ آصف آفریدی نے راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرکے 92 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ اعزاز اس سے قبل انگلینڈ کے بولر چارلس میریٹ کے پاس تھا، جنہوں نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں لی تھیں۔
آصف آفریدی اب ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے کرکٹ تاریخ کے معمر ترین بولر بن گئے ہیں۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ آصف آفریدی نے 38 سال 299 دن کی عمر میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔