آج کی تاریخ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری ی بی کا پہلا ویڈیو بیان

عدالت کا بڑا حکم: بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
26 نومبر کے احتجاجی کیسز کی سماعت کے دوران عدالت نے بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 4 نومبر تک توسیع کر دی۔ سماعت کے وقت وکلا مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی مطلوبہ ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔
جج امجد علی شاہ نے ہدایت دی کہ اگلی سماعت پر تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دینے کا حکم بھی دیا، جبکہ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ جیل میں بشریٰ بی بی سے تفتیش مکمل کرے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں