Post Views: 53
نیو یارک: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب اور مسلم ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کریں گے۔ خطاب کے دوران ان ممالک کے مندوبین احتجاجاً اسمبلی ہال سے باہر چلے جائیں گے۔
یہ اقدام اس کے بعد سامنے آیا ہے جب نیتن یاہو نے حال ہی میں “گریٹر اسرائیل” منصوبے کا ذکر کیا، جسے مسلم رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور عرب دنیا کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
اس کے علاوہ آج کے اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس بھی خطاب کریں گے۔