Aries To Pisces Weekly Horoscope in Urdu 01 To 07 August
حمل Aries Weekly Horoscope in Urdu
حملی افراد آپ کے جو پیشہ ورانہ معاملات ہیں ،سرگرمیاں ہیں، حالات ہیں، وہ آپ کے حق میں ہیں ۔ پیشہ ورانہ طور پراپنی جو بھی سرگرمیاں ہیں اس میں آپ آگے بڑھتے نظر آتے ہیں لیکن آپ کی سوشل لائف ٹھیک نہیں ہے آپ اس پر نظر ڈالیں کیا ہو رہا ہے کوئی آدمی آپ کو بہت بڑا دھوکہ دے رہاہے تو آپ اپنے دوستوں احبابوں سے ذرا بچ کے رہیں اور اگر رہنا ہے تو ان کو سمجھ کر رہیں کہ وہ کیا ہیں ،ان کی فطرت کیا ہے؟ وہ کیاچاہتے ہیں؟ تو اس طرح اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں۔ اوران کے دھوکےسے بچ سکتے ہیں۔ صحت کا بھی ذرا خیال رکھیں۔ بڑا فیصلہ نہ کریں۔ آپ کا رولنگ ستارہ مریخ ہے آپ یا تو چپکے سے بیٹھے رہتے ہیں یاآپ جمپ مارتے ہیں۔ تو یہ جمپ نہ لگائیں۔ اور اگر لگا چکےہیں توآپ کے لیے دعا کی جا سکتی ہے۔ آپ کی جو مالی صورتحال ہے یہ اگلے سال مئی تک بہتر رہےگی۔

ثور Taurus Weekly Horoscope in Urdu
ٹوری حضرات آپ کی جو موجود صورتحال ہے ، گھریلو حالات میں ذرا کشمکش نظر آتی ہے گھریلو زندگی میں ذرا توجہ دیں ۔اور جائیداد کے حوالے سے اس وقت کوئی قدم نہ اٹھائیں نہ لینی ہے نہ دینی ہے آپ کے جو رومانی معاملات ہیں ان کو ذرا زیادہ توجہ دیںوہاں پر بھی آپ پرجوش نظر آتے ہیں آپ اپنے رومانی ساتھی کو سمجھنے کی کوشش کریں جوش و خروش سے کام نہ لیں، تو آپ بغور سمجھیں اور پھر آگے بڑھیں،جی دوست احباب کو آپ کو دھوکہ دیتے نظر آتے ہیں ذرا دوست احباب سے بچ کر رہیں۔

جوزا Gemini Weekly Horoscope in Urdu
جمنائی افراد کوئی چھوٹاسفر آپ کے دل و دماغ پر سوار ہے لیکن اس سلسلےمیں یہ سفر کرتے وقت احتیاط کریں کوئی واقعہ نہ پیش آجائے ،کوئی دھوکہ نہ ہو جائے آپ کو سفر کے دوران والدین کے جو معاملات ہیں ان کو بھی توجہ دیں ممکن ہے آپ کو والدین کی صحت کا خیال رکھنا ہو تو وہ ذرا ضرورت زیادہ صحت کا خیال رکھیں اوران کوبھرپوروقت دیں۔ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مزیدبڑھائیں۔ ان کو پوری طرح بھرپور طریقے سے بروئےکار لائیں ۔اور آپکے رشتہ دار وں سے آپ کے اختلافات پیدا ہوتے نظر آتے ہیں۔ آپ ضرورت سے زیادہ ریمارکس پاس کرتے ہیں ۔یہ اپنی جگہ یہ بات ٹھیک ہے کہ آپ کادماغ بہت چلتا ہے لیکن یہ بات ٹھیک نہیں ہے کہ دماغ چلنے کامطلب یہ ہے کہ آپ لوگوں کے خلاف فقرے پاس کرتے رہیں۔

سرطان Cancer Weekly Horoscope in Urdu
سرطانی حضرات آپ اپنے مالی معاملات پر توجہ دیں جو سال ہا سال سے خراب ہیں اور یہ23 اگست تک آپ کو ضرورت زیادہ مالی معاملات پر توجہ دینی ہوگی اپنے اخراجات پر قابو پائیں بجٹ بنا لیں اس کا
یہی ایک واحد طریقہ ہے اور بنا کر پھر اس پر عمل بھی کریں صرف بجٹ سے کام نہیں چلے گا۔ اس کے بعد یہ جو آپ کی ازدواجی زندگی ہے یہ ہفتے کے شروع سے ہی لگتا ہےکہ بکھری ہوئی نظر آتی ہے۔ ازدواجی زندگی میں اختلاف سےبچیں اولاد کے جو معاملات میںسے بھی کوئی واسطہ پڑے گا وہ بھی سوچیے ان کے حال کیا ہے بیرون ملک سفر کے حوالے سے بڑی سوجھ بوجھ سے کام لیں مجھے ایسا لگتا ہے کوئی آپ کو دھوکہ دے رہا ہے،ٹھیک یہ جو باہر کوئی بھجوا رہا ہے ، دراصل اس کی نظر آپ کی جیب پر ہے ہ۔ذاتی معاملات کے بارے میں ضرور زیادہ آپ حساس نہ ہوں ، ہر وقت محسوس کرنا آپ اپنی انرجی ضائع کرتے رہتے ہیں۔

اسد Leo Weekly Horoscope in Urdu
اسدی حضرات پہلے دن تو کشمکش میں گزریں گے۔ اور اپنے جذبات پر آپ کو ہر صورت کنٹرول کرنا ہو گا۔ مالی صورتحال آپ کی توجہ کی بہت زیادہ مستحق ہے یا تو آپ کا ضرورت زیادہ پیسے یا اخراجات سے واسطہ پڑا ہوا ہے۔ اس کا شکار ہیں،یا مالی معاملات ویسے ٹھیک نہیں ہیں۔جو بھی ہے مالی صورتحال آپ کی ذاتی توجہ چاہتی ہے اس کو توجہ دیں۔ورنہ آگے چل کرمزید معاملات خراب ہو جائیں۔ انا سے کام نہ لیں آپ کے نزدیک کیرئیراہم نہیں ہے انا بڑی ہے۔اس کو کہیں تو رکھ جائیں اور کام پر جائیں۔ آپ کے کیریئر میں بہتری کے امکانات ہیں مگر انا سے بچیں۔

سنبلہ Virgo Weekly Horoscope in Urdu
اس ہفتہ آپ کو اپنےکاروبار پرزیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔لیکن پھر بھی آپ سوچیے کہ آپ کا کاروبارکدھرجا رہا ہے ۔روحانی معاملات میں آپ کی دلچسپی رہے گی روزگارکے لحاظ سے آپ اپنی کوششوں میں اپنا جاری رکھیں اور اس میں بہتری کے پورےامکانات ہیں ۔آپ جو بہت بڑے منصوبے کے چکر میں اتنابڑا منصوبہ سوچ رہے ہیں جو حکومتوں کے ہوتے ہیں تو اگر آپ اس کےبغیر نہیں رہ سکتے تو آپ جنوری 2024 تک انتظار کریں۔ ٹھیک اگلے سال جنوری میں جتنا بڑا منصوبہ بنانا چاہتے ہیں بنائیں اورانشاءاللہ ،اللہ آپ کو کامیابی دے گا۔چار پانچ مہینے صبرسے کام لیں۔

میزان Libra Weekly Horoscope in Urdu
میزانی افراد آپ کے مخالفین بیچ میں آ رہے ہیں اس ہفتہ میں ان سے بچیں، کسی مخالف سے واسطہ پڑے گا ۔ پہلے تو آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں طبی معائنہ بہت ضروری ہے ۔کاروباری طورپر یا جاب کے حوالے سے آپ کو کئی مسائل سے واسطہ پڑ سکتا ہے ۔میزانی افراد یہ باہر ملک کا کوئی مسئلہ بڑا اہمیت اختیارکرتا جا رہا ہے اس پہ بہت زیادہ غور کریں اور اپنے جو نہایت ہی قابل اعتماد ساتھی ہیں ان سے مل بیٹھ کر اس کا فیصلہ کریں اور یہ کشمکش جون سے جاری ہے ۔تو میزانی افراد آپ کی مالی صورتحال ہے ٹھیک نہیں ہے۔ اس کو آپ نے بڑا خراب کیا ہوا ہے۔بڑے بڑے منصوبے بناتے ہیں۔ پیسہ بھی ہے لیکن پیسہ پتا نہیں کس طرح نکل جاتا ہے رومانوی معاملات اس ہفتے ٹھیک نہیں ہیں۔ذرا احتیاط سے کام لیں ساری زندگی رومانس ہی رہتا ہے آپ کا ایک ہفتہ نہ سہی تو کوئی بات نہیں اس کے بعد ذہنی طور پر کشمکش بدستور رہے گی لیکن اب وہ حالات جو ہیں پچھلے تین مہینےوالے بدلنے والے ہیں۔

عقرب Scorpio Weekly Horoscope in Urdu
سکارپین آپ کو چھ سات مہینوں سے اپنی اولاد کے بارے میں اگر کوئی مسئلہ پیش ہےپیش ہے تو اس کے بارے میںسوچیے اس کا کوئی حل نکلتا نظر آتا ہے۔ بڑی سنجیدگی سے سوچیں اور مل بیٹھ کر اس کا کچھ فیصلہ کیجیے کیوں کہ یہ جو مسئلہ آپ کی اولاد کا ہے یہ بعد میں کوئی زیادہ شدت اختیار نہ کر جائے اور آپ کے لیے مزید پریشانی نہ بنے اس کو حل کریں۔ پیشہ ورانہ آپ کے معاملات میں آپ بغیر سوچے سمجھے قدم اٹھا جاتے ہیں ،لڑ پڑتے ہیں ،انتقام لیتے ہیں تو مہربانی ذرا ہوش سے کام لیں، اور اس کے بعد اپنے معاملات کو حل کریں۔ آپ کےقریبی رشتہ داروں سے پھر اختلافات شروع ہو رہے ہیں ۔ آپ نے جو انتقامہ پالیسی بنائی ہے جس سے وہ آپ کے خلاف ہو رہےہیں۔ ان پر بھی نظر رکھیں ۔غیر شادی شدہ حضرات کی شادی کے آثار پیدا ہو رہے ہیں ۔ بیرون ملک کے واضح آثارنظر آ رہے ہیں اگر آپ جانا چاہتے ہیں لیکن اس میں وقتی طور پر کوئی رکاوٹ بھی آ رہی ہے آپ کے باہر ملک کے سفر کا پروگرام ہے تو یہ بھی دیکھ لیجیے اور پھر اس کو بھرپور توجہ دیں اور ایک واضح لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پڑے گی جائیداد کے معاملات سر اٹھا سکتے ہیں ذرا سوچ لیجیے جائیداد کے معاملات کہیں آپ کو گڑبڑ نہ کریں ۔ گھریلو طور پر کسی پریشانی کو سمجھیں اور اس کوفوری سنبھالیں اس کے بعد گھریلو زندگی میں بھی صبر وتحمل سے کام لیں آپ کی صحت پچھلے تین مہینوں سے کچھ نہ کچھ ٹھیک بھی ہو چکی ہے۔

دلو Aquarius Weekly Horoscope in Urdu
دلوی حضرات کے معاملات پر دباؤ نظر آرہا ہے۔ پیسہ خرچ کرنا پڑے گا یا کر چکے ہیں چپ کر جائیں ، گیا چپ پیسہ آ جائے گا آپ کو ہفتے کےپہلے دو دنوں میں یہی الجھن ہے کہ یہ پیسہ ہے میں کیسے نپٹوں گا یہ کیا ہو رہا ہے ۔کچھ صحت کا بھی سوچیں اپنےدماغ پر آپ نے بھوت سوار کیا ہے تو یہ بھی سوچیے اور اپنا صحت کا خیال رکھیں اپنے اور ہفتہ کے جو وسط میں محسوس کریں گے کہ کوئی اعتماد آگیا ہے پہلے دو دن پریشانی میں
گزریں گے ہفتے کے وسط میں کسی حدتک بہتری آجائے گی۔ ازواج زندگی میں آپ کوبہت زیادہ توجہ دینی چاہیے کوئی طلب ایسی بن چکی ہیں جو آپ کو پوری کرنی پڑیں گی یا پوری کر رہے ہیں تو کریں اور ازدواجی زندگی میں ضرورت زیادہ حصہ لیں اور اس سلسلے میں بڑے صبر و تحمل سے کام لیں۔ بجٹ بنائیں اس کے سوا اور کوئی حل نہیں ہے۔

حوت Pisces Weekly Horoscope in Urdu
آپ کی سوشل لائف بڑی سرگرمہے لیکن آپ خود سرگرم نہیں ہیں آپ تفکرات اورمنفی خیالات کا شکار ہیں ، آپ ہر وقت اداس ہیں۔ ہر وقت آپ سمجھتے ہیں کہمسائل کا جھرمٹ میرے اوپر منڈلا رہا ہے منفی خیالات سے بچیں اوراس کا واحد حل یہ ہے اللہ کو اپنائیں مذہب کی طرف آئیں یامذہب کی طرف کے ساتھ ساتھ سو شل لائف اختیار کریں لوگوں میں مل بیٹھیں تنہائی سے باہر نکلیں اور ان سے دوستی پیدا کریں
تاکہ آپ کا وقت خوشگوارطریقے سے گزرتا نظر آئے ۔تاکہ غلط فیصلے نہ کر سکیں آپ کے جو مخالفین ہیں وہ آپ کے حاسدہیں در پردہ آپ کے خلاف سرگرم ہیں ان پر بھی نظر رکھیےاور ان کو سمجھنے کی کوشش کیجیے اور یہ جو مریخ ہے یہ اٹھائیس اگست تک آپ کے خلاف ہے۔ اٹھائیس اگست تک آپ کو مخالفت کاکسی نہ کسی شکل میں واسطہ رہے گا اور اللہ کرے آپ ان حالات کا مقابلہ کرتے جائیں۔
