آج کی تاریخ

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں درخواست دائر

ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک بار پھر مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے فی یونٹ 19 پیسے بڑھانے کی درخواست کر دی ہے۔
یہ اضافہ اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔
درخواست کے مطابق اگست میں 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم ہوئیں۔ اس دوران بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت ہونے والا یہ ممکنہ اضافہ کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر لاگو ہوگا، جس سے بجلی کے بل مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں