آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

دنیا کے امیر ترین شخص کی 47 سال چھوٹی دلہن سے پانچویں شادی

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دلچسپ تبدیلی دیکھنے کو ملی جب اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن نے چند گھنٹوں کے لیے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
گزشتہ ہفتے اوریکل کے شیئرز میں اچانک 40 فیصد اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 200 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران بلوم برگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق لیری ایلیسن کی مجموعی دولت 393 ارب ڈالر تک جا پہنچی جبکہ ایلون مسک کی دولت 385 ارب ڈالر رہی۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد شیئرز کی قیمت میں کمی آنے پر یہ اعزاز دوبارہ ایلون مسک کے پاس لوٹ گیا۔
دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ 81 سالہ لیری ایلیسن نے حال ہی میں 47 سالہ جولن زو سے شادی کی ہے، جو ان کی پانچویں شادی ہے۔ جولن زو مشی گن یونیورسٹی کی فارغ التحصیل ہیں اور چینی، انگریزی اور ہسپانوی زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔ دونوں کی ملاقات 2018 میں ایک یونیورسٹی ایونٹ کے دوران ہوئی تھی، اور نومبر 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد جولن زو کو باضابطہ طور پر “لیری کی بیوی” کے طور پر متعارف کرایا گیا۔
لیری ایلیسن کی اس سے قبل چار شادیاں ناکام ہو چکی ہیں، تاہم ان کے دو بچے ایک سابقہ اہلیہ سے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں