آج کی تاریخ

پی سی بی کا آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط، میچ ریفری اور ایونٹ ڈائریکٹر کو ہٹانے کا مطالبہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے، جس میں میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے خط میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے کو کھیل کے اصولوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو مجروح کیا، جبکہ میچ ریفری نے جان بوجھ کر دونوں کپتانوں کو مصافحہ سے روکا۔
پی سی بی نے زور دیا کہ آئی سی سی اور ایم سی سی اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، کیونکہ کھیل کو سیاست میں گھسیٹنا ناقابل قبول ہے۔ ساتھ ہی ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو بھی اس صورتحال کا حصہ بننے پر ان کے عہدے سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں