Post Views: 11
اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین ارکانِ قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کے دوران پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ان درخواستوں کو خارج کر دیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ ارکان اسمبلی کے خلاف تھانہ کوہسار میں 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مقدمہ درج ہے، جس میں وہ نامزد ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔