آج کی تاریخ

ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے

کراچی: پاکستان کے مشہور ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے۔
یہ خبر احمد شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں تک پہنچائی اور لکھا کہ “ہمارے خاندان کا ننھا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔” انہوں نے مداحوں سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔
عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی انداز کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور مختلف ٹی وی شوز میں نظر آتے تھے، خاص طور پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔
پیر کی صبح احمد شاہ کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی عمر شاہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی، تاہم وفات کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں ان کی آنکھوں کی موتیا کی سرجری ہوئی تھی، لیکن اچانک موت نے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔
یہ خبر احمد شاہ کے خاندان سمیت ان کے لاکھوں چاہنے والوں کے لیے گہرے صدمے کا باعث بنی ہے۔

https://www.facebook.com/share/p/163hfwxr4g

شیئر کریں

:مزید خبریں