Post Views: 10
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں نہ رک سکیں، محصور علاقے میں مزید تباہی مچ گئی۔ صرف ایک دن میں 53 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا جب کہ 16 بلند رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنا دی گئیں۔
غزہ شہری دفاع کے مطابق حالیہ بمباری کے بعد 6 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے محروم ہوگئے اور عام آبادی کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری حملوں میں شہداء کی تعداد 64 ہزار 871 تک جا پہنچی ہے جب کہ ایک لاکھ 64 ہزار 610 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے تسلیم کیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک غزہ کے 2 لاکھ سے زیادہ شہری یا تو شہید ہوچکے ہیں یا زخمی ہوئے ہیں۔ ان کے بقول، غزہ کی کل 22 لاکھ آبادی میں سے 10 فیصد سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔