آج کی تاریخ

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمے کی درخواست، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دے دی-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے غیر اخلاقی رویے پر افسوس، اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے-وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحا میں عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے

تازہ ترین

سیلاب متاثرین کو باسی ناشتہ، دو بچوں سمیت8 افراد کی حالت غیر

رحیم یار خان (بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو باسی ناشتہ دینے کا انکشاف‘ دو بچوں اور 6 خواتین سمیت 8 افراد کی حالت غیر‘ میڈیکل کیمپ منتقل کردیاگیا‘ محکمہ فوڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی‘ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موضع طیب بلوچ کے علاقہ میں سیلاب متاثرین کو انتظامیہ کی جانب سے دیا جانے والا باسی ناشتہ کھانے سے 2 بچوں اور 6 خواتین سمیت 8 افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں موضع پہوڑاں چاچڑاں شریف کے رہائشی 10 سالہ محمد‘ 11 سالہ اقصیٰ بی بی‘ 45 سالہ عذرا بی بی‘ 26 سالہ صدف بی بی‘ 50 سالہ ساجدہ بی بی‘ 24 سالہ شازمین بی بی‘ 56 سالہ منظور بی بی اور 52 سالہ ارشاد بی بی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ منتقل کردیا گیا جہاں متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اطلاع پاکر محکمہ فوڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ واضح رہے انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ بوائز سکول چاچڑاں شریف میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں صبح کا ناشتہ دیا گیا تھا جس میں روٹی اور ڈبے میں پیک چنے کھانے سے بچوں اور خواتین کی حالت بگڑی تھی جبکہ دیگر سیلاب متاثرین نے باسی ناشتہ نہیں کیا اور وہ محفوظ رہے۔ سیلاب متاثرین نے سنگین غفلت پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں