جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی 4 افراد جاں بحق،بچوں خواتین سمیت 18 افراد زخمی، میتوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا بس ڈرائیور موقع سے فرار، حادثہ تیزرفتاری اوور ٹریکنگ کے باعث پیش آیا، عینی شاہدین تفصیل کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح نجی بس کمپنی منٹھار کی مسافر بس نمبری LES-6795 صادق آباد سے فیصل آباد جارہی تھی کہ اڈا پرویز والا کے قریب بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی مسافروں کی چیخ و پکار دور دور تک سنائی دی اطلاع ملنے پر رسیکیو 1122 جہانیاں خانیوال کی 5 ایمبولینسز 1 رسیکیو وہیکل، پٹرولنگ پولیس جہانیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی، 1122 کی طرف سے جاں بحق 3 خواتین ایک مرد کی لاش اور 18 زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کردیا گیا، جبکہ ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید بھی ہسپتال پہنچ گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 75 سالہ معراج دین سکنہ بہاولپور، 80 سالہ منظوراں بی بی سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، 65 سالہ عشرت بی بی سکنہ بہاولپور، 45 سالہ ساجدہ بی بی سکنہ بہاولپور شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 65 سالہ غلام سرور،70 سالہ ریاض احمد، 35 سالہ آسیہ بی بی، 18 سالہ علی رضا، 34 سالہ عابد پروین، 10 سالہ محمد ندیم عباس، 12 سالہ تبسم عباس،35 سالہ خورشید بی بی، 45 سالہ مسرت بی بی، 18 سالہ عائشہ نور، 10 سالہ شمائلہ بی بی، 55 سالہ تسلیم بی بی، 21 سالہ محمد عاقب، 45 سالہ بشیر احمد,25 سالہ مقدس بی بی، 30سالہ محمد عارف شامل ہیں، 4 جاں بحق افراد اور 18 زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کیاگیا جہاں 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا گیا، جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس تھانہ جہانیاں کی طرف سے بس ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، زخمیوں اؤر عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا مسافروں کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کو بار بار تیز رفتاری سے منع کرنے کے باوجود وہ باز نہ آیا اؤر بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس حادثہ میں جاں بحق 2 افراد اور 8 زخمیوں سمیت 12 افراد کا تعلق منڈی یزمان بہاولپور کے ایک ہی خاندان سے ہے۔
