آج کی تاریخ

بہاولپور: 100 کنال سرکاری اراضی سکینڈل، جعلسازی، دھوکہ، اصل مجرم بچ گئے، نائب قاصد قربان

بہاولپور(کرائم سیل ) کالونی برانچ کا میگا اسکینڈل، 100 کنال سرکاری اراضی جعل سازی سے ہڑپ کرنیکا منصوبہ بے نقاب،کروڑوں کی سرکاری زمین جعلی مہر و دستخط سے بیچ دی گئی جبکہ کمشنر کے احکامات یکسر نظرانداز، جعل سازی میں ملوث اے ڈی سی آر اور کالونی برانچ گروہ بے نقاب جنکی 15 سالہ لوٹ مار کا پردہ فاش: نائب قاصد قربانی کا بکرا، اصل ملزمان محفوظ”1200 روپے کے اسٹامپ پر اربوں کی زمین فروخت! انتظامیہ خاموش”۔ تفصیل کے مطابق محکمہ مال کے محافظوں نے اربوں کی سرکاری اراضیوں کی لوٹ مار جعلسازی فراڈ سے ہتھیانے جعلی آرڈر الاٹمنٹس تیار کرنے کے آئے روز نئے سے نئے کارنامے سامنے آنے لگے۔ گزشتہ 15 سال سے کالونی برانچ میں تعینات اظہر قریشی سمیت دیگران جن کے خلاف نہ صرف سنگین نوعیت کے الزامات پر مقدمات درج ہوئے بلکہ پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائیاں بھی منظر عام پر آئیں کے باوجود ذمہ دار آفیسران مال کی انکھوں کے تارے بنے ہوئے ہیں۔ سابق ایڈیشنل کمشنر ریوینیو کو کمشنر کی طرف سے سرکاری اراضی پر بغرض کاروائی جعل سازی سے ہتھیانے کا معاملہ 11 مئی 2023 کو بھجوایا گیا پر کاروائی کرنے کے احکامات نظر انداز کر کے سابق اے ڈی سی آر امیر تیمور نے ایک منسوخ شدہ لاٹ بنام عبدالرحمن چک نمبر 76 DNB تحصیل یزمان رقبہ100 کنال کروڑوں مالیتی سرکاری اراضی بذریعہ فراڈ بحال ظاہر کر کے بلا اختیار چالان پر اے ڈی سی آر کی مہر دستخط ثبت ہو کر 6لاکھ ن0 9ہزار 102 روپے داخل خزانہ سرکار مورخہ 4 اگست 2025 نیشنل بینک مین برانچ بہاولپور کی مہر دستخط ثبت کر کے داخل کروانا ظاہر کیا جو جعلی پر بنائے کرپشن تیار کیا ،جس کی تکمیلات بذریعہ سپرنٹینڈنٹ کالونی کاشف اور کالونی کلرک کے ہو کر مثل مذکورہ اے ڈی سی آر کی عدالت میں بروئے آئی ڈی نمبر 945 مورخہ 11 مئی 2023 سے سماعت چل رہی تھی جس کو 30 جولائی 2025 داخل چالان کی بنا پر منظور کیا گیا کا فیصلہ اے ڈی سی آر امیر تیمور کی طرف سے جاری کرایا۔ حالانکہ ان کا تبادلہ اسی روز کو ہی ہوا اور داخل چلان ان کے تبادلے کے بعد کا ہے۔معاملہ کی تحقیق شروع ہونے پر اسی تاریخ کو فیصلہ امیر تیمور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے منسوخ کر دیا جبکہ اے ڈی سی آر نے کالونی برانچ کے نائب قاصد فیصل امام کو معطل کر دیااور دیگر عملی کردار کرنے والوں کو بچا لیا جبکہ 15 سال سے کالونی برانچ میں تعینات ہیڈ کلرک اظہر قریشی، سپرنٹینڈنٹ کالونی کاشف 16 سال سے تعیناتHCV صابر اے ڈی سی آر کا ریڈر تعینات چلتا آ رہا ہے کو تبدیل تک بھی نہ کیا ۔نائب قاصد پر سارا ملبہ ڈالنے سے کچھ سزا دے کر معاملہ گول کر دیا جائے گا۔ امکان ہے جو عدالت میں جا کر اپنی ذمہ داری نہ دفتری ریکارڈ پر معمورنہ ذمہ داری ثابت کر کے بری ہو کر واپس آ جائے گا اور کاروائی بھی مکمل ہو جائے گی۔ اسی طرح بی سی تحصیل صدر میں 100 کنال منسوخ شدہ سرکاری اراضی کے جعلی آرڈر کالونی کلرک نے تیار کیے جعل سازی ثابت ہوئی مگر اربوں مالیتی سرکاری اراضی کی اے ڈی سی آر، اے سی تحصیل صدر بہاولپور وغیرہ کی طرف سے نہ واگزار کروائی بلکہ وہ 1200 مالیت کے اسٹامپ پیپرز پر دھڑلے سے فروخت ہو رہی ہے۔ شکایات کے باوجود ٹس سے مس نہ ہوئے۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلی ،سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو نبیل جاوید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی، کمشنر مسرت جبیں سے فوری نوٹس لینے اعلی سطح پر تحقیقات و کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اربوں کی سرکاری اراضیوں کا سابق اے ڈی سی ار کی ہونے والی جعلسازی سے تحفظ ہو سکے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں