پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ باقاعدہ ریلیز کر دی گئی ہے۔ فلم پاکستان کے ساتھ ساتھ یو اے ای اور دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں میں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے اور پہلی دن سے ہی فلم بینوں کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔
عبیر گلال ایک رومانوی کامیڈی ہے جس کی ہدایت کاری آرتی ایس بگڈی نے کی ہے۔ فلم کی کہانی ایک امیر اور ضدی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والد کی مرضی کے خلاف اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ وانی کپور نے فلم میں باغی مگر محبت بھری لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو لندن جا کر بالی ووڈ ڈانس ٹیچر بننے کی کوشش کرتی ہے۔
فواد خان ایک ریسٹورنٹ مالک کے کردار میں نظر آ رہے ہیں، اور دونوں کے درمیان پہلی ملاقات تلخی اور مزاح سے بھرپور ہے۔ فلم میں دونوں کی بہترین کیمسٹری دیکھی جا سکتی ہے۔
یہ فلم بھارت کے علاوہ پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔
