آج کی تاریخ

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بنوں دورہ

بنوں: وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بنوں کے دورے کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی پر اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت بنوں میں موجود ہیں جبکہ وزیر اعظم بھی وہاں پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے نئی حکمت عملی اور فیصلے متوقع ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں