Post Views: 16
اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہو سکتی ہیں۔ انڈسٹری کی جانب سے تیار کی گئی ابتدائی ورکنگ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 54 پیسے، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 15 ستمبر کو اپنی حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ لیوی اور دیگر ٹیکسز شامل کر کے ورکنگ وزیراعظم کو بھیجیں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم کی جانب سے دی جائے گی۔