Post Views: 11
لاہور کی سیشن عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب کے کیس کے اندراج سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے اپنے فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو ہدایت دی ہے کہ وہ درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کرے۔یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہین مذہب کی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس نے NCCIA میں شکایت جمع کرائی لیکن کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد تحریری حکم جاری کیا جس کے تحت سائبر کرائم ایجنسی کو کہا گیا ہے کہ وہ درخواست کو قوانین کے مطابق پرکھ کر مناسب کارروائی کرے۔