آج کی تاریخ

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے تک بڑھ سکتا ہے-پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے تک بڑھ سکتا ہے-مریم نواز سیلاب متاثرین کی خدمت ماں اور بہن کی طرح کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری-مریم نواز سیلاب متاثرین کی خدمت ماں اور بہن کی طرح کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری-سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو کا وژن اُمید کی کرن ہے، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن-سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو کا وژن اُمید کی کرن ہے، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن-سیلاب سندھ میں داخل، کندھکوٹ کے کچے علاقے زیرآب، گڈو بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھ گیا-سیلاب سندھ میں داخل، کندھکوٹ کے کچے علاقے زیرآب، گڈو بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھ گیا-لاہور کی سیشن عدالت کا یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس پر تحریری فیصلہ-لاہور کی سیشن عدالت کا یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کیس پر تحریری فیصلہ

تازہ ترین

ایک اور جاوید اقبال؟ کراچی کا سب سے بڑا جنسی سکینڈل، ملزم کا 100 بچوں سے زیادتی کا اعتراف

کراچی(سٹاف رپورٹر)لاہورکے جاویداقبال کی طرح کراچی میں بھی سب سے بڑےجنسی سکینڈل کاانکشاف ہواہے۔گرفتارملزم نے100بچوں سے زیادتی کااعتراف کرلیا۔شہر قائد کی تاریخ کے سب سے بڑے جنسی سیکنڈل کے گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے تفتیش اور انکشافات جاری ہیں۔گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے ہونے والی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 2011 میں ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 میں ملزم قیوم آباد بی ایریا میں منتقل ہوا اور شربت کا ٹھیلا لگایا، ملزم 2016 سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ بدفعلی اورزیادتی کررہا ہے، گرفتارملزم 5 سال سے 12 سال تک کی بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔ٹھیلے پرآنے والی بچیوں اوربچوں کو پیسوں کا لالچ دے کر اوپر گھر میں لے جاتا اور انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ویڈیوزبھی بناتا تھا، تفتیشی رپورٹ میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اب تک 100 بچوں اوربچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے جس کی ویڈیو اور تصاویر اس کے موبائل فون اوریو ایس بی میں محفوظ ہیں۔ایس ایچ او ڈیفینس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ گرفتارملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ملزم کی ایک ایک بچی یا بچے کے ساتھ متعدد نازیبا تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں، گرفتار ملزم ڈائری بھی لکھتا تھا اور گرفتار ملزم کے پاس 70 سے 75 بچے بچیوں کے ناموں کی فہرست بھی موجود ہے۔گرفتار ملزم نے یو ایس بی میں متاثرہ بچوں اور بچیوں کی پروفائل بھی بنا رکھی تھی، گرفتار ملزم نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کا کیا کرتا تھا اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے کمسن بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم شبیر احمد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بچیوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرتا رہا۔ گرفتار ملزم 2016 سے کراچی میں مقیم ہے اور پیسوں کا لالچ دے کر بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔ملزم کے موبائل فون سے 100 سے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے 17 ستمبر تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف 2 بہنوں سمیت 5 کمسن بچیوں کے اہلخانہ کی مدعیت میں 4 مقدمات تھانہ ڈیفنس میں درج کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں