ملتان(ایجوکیشن سیل)زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس کی بنیاد پر تمام ڈیپارٹمنٹس میں داخلوں کیلئے مو ز و ں امیدواروں کا انتخاب میرٹ کی بجائے ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک سیاست دان نے اپنے ذمے لے لیا اور یونیورسٹی حکام کو بتا دیا ہے کہ اس مرتبہ سے جو سیلاب فنڈز میں رقم دے گا وہی کھیلوں کی بنیاد پر داخلوں کا حقدار قرار پائے گا ۔بتایا گیا ہے کہ اس زبانی حکم کے اجرا کے بعد زکریا یونیورسٹی میں کل 112 سیٹوں پر داخلوں کے لیے میرٹ کے باب کو بند کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب کھیلوں کے ٹرائل محض خانہ پری کے لیے ہوں گے اور حتمی امیدواروں کی فہرست یونیورسٹی کے علاوہ کسی سیاسی ڈیرے پر فائنل ہوگی اور ایسا پہلی مرتبہ ہوگا سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے بھی سخت سیاسی دباؤ کے باوجود سپورٹس کی بنیادوں پر 70 فیصد سے زائد داخلے میرٹ پر مکمل کیے تھے مگر موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری نے سیاسی دباؤ کو مکمل طور پر قبول کر لیا ہے۔
