آج کی تاریخ

کچہ: 11 مسافروں کا اغوا، بھائی کی رہائی کا مطالبہ، تنویر اندھڑ ڈٹ گیا، پولیس رٹ چیلنج

ملتان(سٹاف رپورٹر)11 مسافروں کا اغو ا ، بد لے میں بھائی کی رہائی،تنویر اندھڑ پولیس ہائی آفیشلز کے سامنے ڈٹ گیا، چند ماہ کی بات ہے آپ کو یقین دہانی کرواتے ہیں آپ کے بھائی کو زندہ سلامت آپ تک پہنچا دینگے،پولیس،مجھے میرا بھائی چا ہئے وہ بھی چند روز میں نہیں تو سی پیک موٹروے تو ہوگی مگر سفر کرنیوالی ٹرانسپورٹ نظر نہیں آئیگی،روزانہ لوگوں کو اغوا کرونگا اور 11 مغویوں کوہر روز قتل کرکے پولیس کو تحفے بھیجونگا،2 گھنٹے تک طویل ٹیلی فونک گفتگو،معاملات طے نہ پا سکے،سوشل میڈیا ایپ فیس بک پر پوسٹوں کے انبار لگ گئے۔تفصیل کے مطابق چند روز قبل پنجاب سے سندھ میں داخل ہونیوالی موٹروے پر کچہ کے جرائم عناصر نے دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کی اور بسوں سے مسافروں کو اتار کر ان سے ذات پات پوچھ کر 11 پنجابی مسافروں کو اغواکرلیا تھا جس کی ذمہ داری دو روز بعد اندھڑ گینگ کے سرغنہ تنویر اندھڑ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے قبول کی تھی،سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں پولیس کیلئے درد سر بنے ہوئے ڈاکو تنویر اندھڑ نے اپنے بھائی منیر اندھڑ کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا،تنویر اندھڑ کے مطابق اسکا بھائی ناکردہ گناہ کی 17 سال سے سزا بھگت رہا ہے اور اسکی سزا کو ختم ہونے میں ابھی تقریباً4 ماہ باقی ہیں کو فوری رہا کرکے زندہ سلامت گھر بھیجنے کی دھمکی تھی،ڈاکو تنویر اندھڑ نے کہا کہ اس سے قبل بھی پولیس نے اسکی برادری کے آدمی کو صرف اندھڑ ہونے کی وجہ سے جیل سے رہائی دلوا کر جعلی پولیس مقابلے میں پار کیا تھا۔تنویر اندھڑ کا کہنا تھا اگر اس کا بھائی جلد از جلد رہا کروا کے کچہ نہ بھیجا گیاتو پھر 11 مغویوں کو روزانہ کی بنیاد پر قتل کرکے انکی لاشیں پنجاب پولیس کو تحفے میں دونگا۔سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹوں کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ رات پولیس کے ہائی آفیشلز نے ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان میں ڈاکو تنویر اندھڑ کے بھائی منیر اندھڑ سے ملاقات کی اور ڈاکو تنویر اندھڑ کی ٹیلی فونک بات بھی کروائی اور یقین دلایا کہ اسکے بھائی کو سزا مکمل ہونے پر بحفاظت کچہ میں بھیجا جائیگا مگر ڈاکو تنویر اندھڑ پولیس کے ہائی آفیشلز کے سامنے ڈٹ گیا اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سزا ختم ہو نہ ہو پولیس پہلے بھی میرے برادری کے ایک آدمی کو جعلی پولیس مقابلہ میں پار کر چکی ہے اب میں اپنے بھائی کو مرنے نہیں دونگا،میرے پاس 11 مغوی ہیں اگر انکی رہائی چاہتے ہو تو پھر میرے بھائی کو جلد از جلد رہا کرکے بھیجو نہیں تو 11 مغویوں کو روزانہ کی بنیاد پر قتل کرکے پنجاب پولیس کو لاشیں تحفے میں دونگا اور کہا کہ ابھی تو 11 مسافروں کو اغواء کیا ہے لیکن اگر پولیس نے میرے بھائی کو نقصان پہنچایا تو سی پیک موٹروے توہوگی مگر اس پر سفر کرنیوالے ٹرانسپورٹ نہیں ہوگی،روزانہ کی بنیاد پر پبلک ٹرانسپورٹ پر فائرنگ کرکے بندے اغواکرونگا اور سی پیک موٹروے کو علاقہ غیر بنا دونگا۔پولیس نے ڈاکو تنویر اندھڑ سے معاملات کو حل کرنے کیلئے مزید مہلت مانگ لی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں