آج کی تاریخ

ڈاکٹر رمضان سکینڈل: باورچی اعجاز اغوا، تشدد، گلے میں رسی، گھسیٹتے رہے، برہنہ ویڈیو بنالی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر رمضان گجر کے خلاف کارروائی سے باز رکھنے کیلئےوی سی ہائوس کے باورچی اعجاز حسین کو دی گئی دھمکی کے بعد گزشتہ روز اسے اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی برہنہ ویڈیو بھی بنا لی گئی ۔تھانہ نوا ںشہر میں اعجاز حسین نےدرخواست دائر کر دی ہے جس کا متن درج ذیل ہے۔
بخدمت جناب ایس ایچ او صاحب تھانہ نواں شہر تحصیل کبیروالہ ضلع خانیوال
کارروائی بر خلاف ملزمان
جناب عالی!
گزارش ہے کہ میرا نام اعجاز حسین ولد غلام رسول قوم موہانہ ساکن سالارواہن ہے۔میرے علاقے کے اوباش شخص مختیار تھہیم نے چار روز قبل مجھے فون کیا اور کہا کہ مجھے فوری ملو۔ میں اس کی بری شہرت کی وجہ سے ڈرکرملنے نہ گیا تو گزشتہ صبح نو بجے دوبارہ مختیار تھہیم نے مجھے بلایا جس پر میں دو گھنٹے کے بعد اس سے ملنے چلا گیا ۔وہ خاور گردیزی کے ر قبہ پر ساتھیوں سمیت بیٹھاتھا۔ جب میں وہاں پہنچا تو وہ مجھے لے کر قریبی غیر آباد یونین کونسل سالارواہن کہنہ کے کمرےمیںگیا اور جاتے ہی مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اس نے میرے کپڑے اتار کر برہنہ کر دیا ۔مختیار تھہیم کے علاوہ زاہد ممبرا ،ماسٹر مجاہد ممبرا اور دو نامعلوم مجھ پر شدید تشدد کرتے رہے اور بندوقوں کے بٹ مارتے رہے اور پھروہ گلے میں رسی ڈال کر کمرے میں گھسیٹتے رہے جبکہ واقداپنےکپڑےاتارکرمیرے اوپر چڑھا رہا اور مختیار تھہیم ایک نامعلوم شخص کے موبائل سے ویڈیو بناتا رہا ۔ انہوں نے مجھے کہا کہ اب تم نے دیکھی ہے اصل بدفعلی کیا ہوتی ہے۔ بہتر ہے کہ رمضان گجر کے خلاف اپنی شکایت واپس لے لو ورنہ تمہاری ویڈیو وائرل کر کے یہ ثابت کریں گے کہ تم بدفعلی کرانےکے عادی ہو۔دو گھنٹے تشدد کے بعد انہوں نے کہا کہ اگر دو دن کے اندر اندر تم اپنی اہلیہ کے ہمراہ میرے پاس نہ آئے تو تمہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دوں گا۔ انہوں نے مجھ سے سادہ کاغذات پر انگوٹھے لگوا لئے اور شناختی کارڈ کی تصویر بھی لے لی وہ مسلسل مجھے اور میری فیملی کو قتل کی دھمکیاں دیتے رہے ۔مجھے دو دن کی مہلت دے کر آزاد کر دیا ۔جناب عالی! مجھے شدید خوف محسوس ہو رہا ہے کہ محمد رمضان گجراوراس کے تعلق دار اس وقوعہ کے پیچھے ہیں اور مجھے اور میرے خاندان کو سخت خطرہ ہے۔ تحفظ فراہم کیا جائے اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایمرسن یونیورسٹی میں وی سی ہائوس کے باورچی اعجازحسین کے جسم پرتشددکے نشانات

شیئر کریں

:مزید خبریں