آج کی تاریخ

پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول پاک بھارت میچ پر پابندی لگانے کے لیے دائر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست گزار نے 14 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو غیر آئینی قرار دینے اور اسے روکنے کی استدعا کی تھی۔
سپریم کورٹ نے استدعا کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہنگامی نوعیت کا معاملہ نہیں ہے اور اس وقت عدالت کچھ نہیں کر سکتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہے، اس کو کھیلنے دیا جائے اور میچ اپنی مقررہ تاریخ یعنی اتوار کو ہونا چاہیے۔ فیصلے کے بعد یہ معاملہ ختم ہو گیا اور دونوں ٹیمیں میچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
اس فیصلے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے اور ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں میچ کی اہمیت برقرار رہی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں