ملتان (سٹاف رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 6 ماہ پہلے تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران یونیورسٹی کو بد ترین مالی بد حالی سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے جس کے باعث 3 سال بعد پہلی بار یونیورسٹی نے حکومت کی جانب سے بجٹ میں اعلان کردہ الائونس کے اضافے کیساتھ یکم ستمبر کو ہی سب ملازمین کو تنخواہ ادا کر دی ۔کسی بھی ملازم کی سیلری التوا میں نہیں ہے ۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے نہایت محنت و لگن سے یونیورسٹی کو تمام تر بینکوں کے قرضے سے جان چھڑوا دی ہے۔ اس وقت کسی بینک کا کوئی قرضہ یونیورسٹی نے ادا نہیں کرنا۔ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران کی قیادت میں مشکل ترین حالات میں بھی سیلری کی ادائیگی کرتی رہی ہے۔ ڈاکٹر محمد کامران کی جانب سے یونیورسٹی کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے مزید اقدامات میں 1۔یونیورسٹی کے لیے مالی اقدامات اور ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جس میں پی او ایل (POL) اخراجات پر قابو پانا اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کفایت شعاری، صوبائی حکومت کی جانب سے 1 ارب روپے کے خصوصی گرانٹس کا اعلان تاکہ جاری بجٹ کو مضبوط کیا جا سکے اور رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بحالی، 6اعشاریہ5 ارب روپے کے پی سی-1 میں ترمیم کر کے ادارہ برائے ایگرو انڈسٹری، مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور اکیڈمک بلاکس کی تعمیر شامل ہے اس کے علاوہ 2۔ فیکلٹی کی کارکردگی جس میں ورک لوڈ بڑھانے کی حوصلہ افزائی تاکہ وزٹنگ فیکلٹی کے اخراجات کم ہوں اور غیر فعال شعبہ جات کو ضم کیا جا سکے۔ 3۔ سب کیمپس کی اپ گریڈیشن جس میں لیاقت پور کیمپس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ آمدنی میں اضافہ ہو اور گھر کی دہلیز پر تعلیم فراہم کی جا سکے اس کے علاوہ 4۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ تعاون جس میں بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مشترکہ اقدامات تاکہ صنعت و تعلیمی روابط کو فروغ دیا جا سکے اور مزید آئی یو بی کی کاٹن ورائٹیز کی کمرشلائزیشن شامل ہے۔ اس کے علاوہ *5۔ صحرائے چولستان کی حیاتیاتی تنوع (Biodiversity) کا تحفظ جس میں ہوبارہ فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک تاکہ چولستان کے نباتات و حیوانات کا تحفظ کیا جا سکے اور فورٹ ڈیراور کے قریب بایو ڈائیورسٹی پارک میں ریسرچ سینٹر کو اپ گریڈ کیا جا سکے اس کے علاوہ *6۔ بین الاقوامی تعاون جس میں سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ انیشی ایٹو کے تحت مختلف چینی جامعات کے ساتھ فیکلٹی اور طلبہ کے ایکسچینج پروگرامز اور ریسرچ منصوبے فروغ دینا اور مالٹا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط تاکہ یورپ میں نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں مزید کیمبرج یونیورسٹی (برطانیہ) کے ساتھ MAHSA پراجیکٹ کے تحت ایک جدید لیبارٹری قائم کرنے کے لیے تعاون شامل ہے۔ اس کے علاوہ 7۔ سول ملٹری ریلیشن شپ پروگرام جس میں آئی ایس پی آر اور بہاولپور کور کے ساتھ لیکچر سیریز، وزٹ اور انٹرن شپ پروگرامز شامل ہیں اس کے علاوہ *8۔ بین الاقوامی سابق طلبہ چیپٹر کا قیام شامل ہے جس میں آئی یو بی انٹرنیشنل المونائی چیپٹر قائم کیا گیا تاکہ دنیا بھر کے سابق طلبہ کو جوڑا جا سکے مزید *9۔ سٹوڈنٹ پنچایت جس میں وائس چانسلر اور طلبہ کے درمیان براہ راست رابطے کے لیے ایک نیا فورم قائم کیا گیا ہے تاکہ باقاعدہ بات چیت ہو سکے اس کے علاوہ 10۔ معیاری تعلیم پر توجہ شامل ہے جس میں معیاری تعلیم جس میں باقاعدہ کلاسز، نصاب کی جدیدیت، معیاری مارکنگ اور تدریسی طریقہ کار شامل ہیں تاکہ یونیورسٹی کے طلبہ کو قومی و بین الاقوامی مارکیٹ میں جگہ دلائی جا سکے۔بی ایس پروگرامز میں مصنوعی ذہانت کے امتزاج کے ساتھ نئے پروگرامز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر ایک نیا بی ایس ڈگری پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
