راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ سماعت کے آغاز پر ان کی جانب سے کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا، تاہم بعد میں ان کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ چونکہ ملزم پیش ہونے کو تیار ہے، اس لیے وارنٹ منسوخ کیے جائیں، تاہم جج نے ریمارکس دیے کہ پہلے ملزم کو عدالت میں پیش کریں پھر وارنٹ منسوخ کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ وکیل نے کہا کہ میڈیا پر خبر آنے سے ان کے موکل کی سبکی ہو چکی ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ میڈیا پر آنے والی خبروں پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔
عدالت نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا اور کیس کی اگلی سماعت 17 ستمبر مقرر کر دی۔ یہ مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج ہے، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں