آج کی تاریخ

پاکستان، قازقستان کا تعلقات مستحکم بنانے اور نئے ایکشن پلان پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے قازقستان کے نائب وزیراعظم مرات نورتیو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
مرات نورتیو گزشتہ رات پاکستان پہنچے جہاں وزارت خارجہ میں اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان علیحدہ ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات میں سیاسی و اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے، خطے میں روابط کے فروغ اور نومبر 2025ء میں قازق صدر کے مجوزہ دورۂ پاکستان سے پہلے قریبی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
مذاکرات کی مشترکہ صدارت سینیٹر اسحاق ڈار اور مرات نورتیو نے کی۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی، تعلیم، ثقافت، سیاحت، سکیورٹی اور لاجسٹک کنیکٹیویٹی سمیت تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے قازق صدر کے آئندہ دورۂ پاکستان کے لیے روڈ میپ کو حتمی شکل دی اور دونوں وزرائے خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے درمیان تعاون کے ایکشن پلان پر دستخط بھی کیے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں