آج کی تاریخ

شجاع آباد: کھاکھی پنجانی ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین بھوکے پیاسے

شجاع آباد( نمائندہ قوم)شجاع آباد کے نواحی علاقہ کھاکھی پنجانی میں سیلاب متاثرین نے کہا ہے ہم نے سرکاری کیمپ میں آ کر بڑی غلطی کی ہے۔ کل صبح ناشتہ کرایا گیا ۔ اس بعد رات کاکھانا دیاگیا نہ چھوٹے بچوں کو دودھ دیا گیا ۔بچے بھوک سے بلک رہے ہیں اور شام کا کھانا نہ ملنے پر بڑے چھوٹے بھوک سے نڈھال ہیں ۔کیمپ پر تعینات پٹواری کوثر منڈھیرہ کی موجودگی میں لوگوں نے کہا یہ ظالم شخص ہے ہمارے ساتھ اسکا برتاؤ بالکل نا مناسب ہے۔ ایک خاتون نے کہا کہ بخار کی وجہ سے مجھےسردی لگی تو میں نے کوثر منڈھیرہ کو کہا کہ مجھے چادر دی جائے جس پر کوثر نے کہا کہ میں اپنے کپڑے اتار دوں ۔علاوہ ازیں جب کوثر منڈھیرہ سے موقف لیا گیاکہ رات کاکھانا کیوں نہیں دیا تو اس نے کہا بیس کلو سیب اور پندرہ درجن کیلے رات کھلا دئیے تھے جس پر فیلڈ کیمپ متاثرین نےکہا کہ ہر کیمپ میں ایک ایک کیلا وہ ہمیں دیا نہیں گیا بلکہ کیمپ پر پھینک کر چلے گئے۔ لوگوں نے مریم نواز سے اپیل کی کہ خدارا ہمیں کھانا تو دے دیا جائے۔ ایک خاتون نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی کیا آپ ہمیں کھانا بھی نہیں دےسکتے۔ متاثرین نے کیمپ پر تعینات عملہ کے رویہ پر سخت احتجاج کیا جب متاثرین نے عملہ کے رویہ کی شکایت کی تو کوثر منڈھیرہ نے سب کے سامنے کہا کہ میری شکایت لگا کر آپ مجھ سے کھانا پینا کا مطالبہ کرتے ہو تو لوگوں نے کہا کہ کیا تم اپنے گھر سے کھلا رہے ہو ۔مقامی لوگوں کے مطابق اس کیمپ پر موجود تعینات عملہ فی الفور تبدل کر کے ایماندار اور سیلاب متاثرین کا احساس کرنے والہ عملہ تعینات کیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں