آج کی تاریخ

ہتک عزت کیس؛ عمران خان کے خلاف شہباز شریف ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں جرح کے لیے عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے طلب کر لیا۔
لاہور کی سیشن عدالت میں شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیراعظم کو 12 ستمبر کو ویڈیو لنک پر پیش ہو کر جرح دینے کی ہدایت کی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی لیکن بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر حاضری کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر دونوں فریقین کے وکلا صبح 10 بجے عدالت میں موجود ہوں۔
یاد رہے شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاناما لیکس کے دوران بانی پی ٹی آئی نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ اسی وجہ سے انہوں نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں