آج کی تاریخ

پنجاب میں بھارتی آبی جارحیت سے سیلاب، 101 افراد جاں بحق اور لاکھوں متاثر-پنجاب میں بھارتی آبی جارحیت سے سیلاب، 101 افراد جاں بحق اور لاکھوں متاثر-پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے تک بڑھ سکتا ہے-پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے تک بڑھ سکتا ہے-مریم نواز سیلاب متاثرین کی خدمت ماں اور بہن کی طرح کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری-مریم نواز سیلاب متاثرین کی خدمت ماں اور بہن کی طرح کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری-سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو کا وژن اُمید کی کرن ہے، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن-سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو کا وژن اُمید کی کرن ہے، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن-سیلاب سندھ میں داخل، کندھکوٹ کے کچے علاقے زیرآب، گڈو بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھ گیا-سیلاب سندھ میں داخل، کندھکوٹ کے کچے علاقے زیرآب، گڈو بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھ گیا

تازہ ترین

پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی نے بلوچستان شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے بلوچستان میں 8 ستمبر کو ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد پی ٹی آئی نے ایوان کے باہر اپنی عوامی اسمبلی منعقد کی، جس میں محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی دی گئی ہڑتال کی کال کی حمایت کی گئی۔ اس دوران جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور افغان شہریوں کے انخلا میں توسیع نہ کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے عوامی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں ہائبرڈ نظام کو ماورائے عدالت قرار دے کر مسترد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کو فل کورٹ سنے، پریس پر پابندیاں ختم کی جائیں اور انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلا کو روکا جائے۔ قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ گوہر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان آج سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے نکلیں گے۔
عاطف خان نے کہا کہ اسمبلی عوام کے لیے فیصلے کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کی ترمیمات لا رہی ہے۔ اربوں روپے کی کرپشن معاف کی گئی، میڈیا پر سچ بولنے پر قدغن لگائی گئی، عدالتوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے اور انہیں اپنے بیٹوں سے بات تک نہیں کرنے دی جارہی۔
سابق اسپیکر اسد قیصر نے بلوچستان دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ ملک میں ہائبرڈ نظام مسلط کیا جا رہا ہے جو شخصی حکومت کی نشانی ہے۔ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور دیگر اسیران کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو محصور کیا جا رہا ہے، فوری امداد فراہم کی جائے اور عمران خان کو اس موقع پر عوام سے براہ راست رابطہ کرنے دیا جائے۔
علی محمد خان نے کہا کہ 180 نشستوں والی جماعت ایوان سے باہر اور 17 نشستوں والے اندر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے دفاع کے لیے “ایبسلوٹلی ناٹ” کہا تھا۔ جنگ صرف فوج نہیں بلکہ عوام بھی لڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانوں کی نقل مکانی زلزلے کے دوران روکی جائے اور عدالتوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں