Post Views: 27
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان اس وقت مشکل صورتحال کا شکار ہوگئیں جب میڈیا سے گفتگو کے دوران کسی نے ان پر انڈا پھینک دیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔ اس ہنگامہ خیز صورتحال کے باعث علیمہ خان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے بغیر ہی موقع سے روانگی اختیار کر لی۔