Post Views: 27
اسلام آباد: پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس عوامی اسمبلی کے ایجنڈے پر مشاورت کے لیے شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس بیرسٹر گوہر کی صدارت میں اپوزیشن لابی میں منعقد ہوا، اور اراکین قومی اسمبلی کو شرکت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اجلاس میں عوامی اسمبلی سے متعلق مشاورت جاری ہے اور ایجنڈے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر گوہر کے ساتھ شاندانہ گلزار، ثنا اللہ مستی خیل، شاہد خٹک اور عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان بھی موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں عوامی اسمبلی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔