آج کی تاریخ

اگلے 59 دنوں میں پانچ راج یوگ ان پانچ ستاروں کی زندگی بدل دینگے

ساون شروع ہوچکا ہے تو ان59 دنوں میں یعنی جولائی اور اگست میں پانچ بڑے نایاب راج یوگ بن رہے ہیں جس میں سش کج کیسری لکشمی نارائن اور بدھیاتا راج یوگ بن رہے ہیں تو اتنے کم وقت میں اتنےراج یوگ اکٹھے بننا یہ ایک نایاب ہی ایک واقعہ ہے۔ اب دیکھیے اس راج یوگ سے کن پانچ بروج کی زندگی بدلنے والی ہے۔

برج حمل (Aries)

آپ لوگوں کا مرکزی ستارہ مارس ہے اور ان59 دنوں میں مارس کی پوزیشن آپ لوگوں کے لیے بہت اچھی رہے گی تو اس لیے آپ لوگوں کو بڑی کامیابیاں بھی ملیں گی۔ جو لوگ شادی شدہ ہیں ان کی ازدواجی زندگی بہت اچھی رہے گی اور ان دنوں میں اگر آپ اپنے گھر میں اپنے کپڑوں میں لال رنگ کا زیادہ استعمال کریں گے تو آپ لوگوں کےلیے یہ بہت اچھا رہے گا . سورج کی بہت اچھی انرجی آپ کو مل رہی ہیں. . وہ تمام لوگ جو کسی دوسرے ملک میں رہ رہے ہیں یا آپ کسی دوسرے ملک میں کام کی تلاش میں ہیں یا وہاں پر آپ کے کچھ کاغذات کا مسئلہ ہے تو وہحل ہوتا دکھائی دے رہاہے. آپ کو جاب مل جائے گی ۔ اگر کسی کی ذات سے مسئلہ تھا تو وہ مسئلہ بھی حل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے اس کےعلاوہ اگر آپ کا پیسہ کہیں ڈوب گیا تھا تو وہ رقم بھی آپ کو واپس مل سکتی ہے اگر آپ نے کسی کو قرض دیا ہوا تھا تو وہ قرض کی صورت میں جو رقم دی گئی تھی وہ رقم بھی آپ کےپاس واپس آ سکتی ہے اس رقم کا آپ کو تقاضا کرنا چاہیے ۔ اس کے علاوہ یہ وقت طلباء کے لیے بھی بہت اچھا رہے گا۔ اگر آپ کسی مقابلے کے امتحان تیاری کر رہے ہیں تو آپ لوگوں کو انشاءاللہ کامیابی ضرور ملے گی۔اس کے علاوہ بھی آپ لوگ اپنے کام میں کاروبار میں کیرئیر میں کچھ اچھی معلومات حاصل کریں گے اپنے کام کاروبار کے حوالے سے کچھ نئی چیزیں سیکھ سکیں گے کوئی نیا ہنر سیکھ سکیں گے اور جو لوگ بے روزگار ہیں ان لوگوں کے لیے بھی یہ وقت بہت بہتر رہے گا ۔آپ کو اپنی پسند کا کوئی کام مل جائے گا اگر آپ جاب کر رہے ہیںکہیں ٹرانسفر کروانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی یہ وقت اچھا ہے۔آپ کا ٹرانسفر ہو سکتا ہے آپ کی ترقی رکی ہوئی تھی. تو ہوتی ہوئی بھی نظر آ رہی ہے. اس کے علاوہ بھی آپ لوگ سوشل رہیں گے. معاشرے میں آپ کو عزت ملے گی. گھر والوں کےساتھ آپ کا اچھا وقت گزرے گا. کام کاروبار کے سلسلے میں آپ لوگ سفر بھی کر سکتے ہیں. وہ تمام لوگ جو مارکیٹنگ کا کام کرتےہیں. یا کوئی ایسا کام کرتے ہیں کہ جس میں آپ کو سفر کرنا پڑتاہے. تو اب آپ لوگ جو سفر کریں گے. وہ سفر بھی بہت اچھا رہے گا اور جس مقصد گے. وہ سفر بھی بہت اچھا رہے گا۔ آپ لوگ بڑے خوش قسمت رہیں گے۔ اگر آپ کاروباربڑھانا چاہتے ہیں تو ایسے کاموں کے لیے بھی یہ وقت اچھا ہے آپ اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں ۔پراپرٹی کی کوئی بڑی ڈیل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہتمام لوگ جو سیاست کے ساتھ جڑے ہوئے ہیںانہیں کوئی بڑا عہدہ مل سکتا ہے۔کوئی اہم ذمہ داری مل سکتی ہے۔ اس دور میں رکاوٹیں دور ہوں گی تو جب کامیابیاں ملتی ہیںتو انسان کے اندر تھوڑی انا بھی آجاتی ہے تکبر بھی آجاتا ہے توآپ نے غصے اور تکبر سے بچنا ہے اور ہاں اس دوران کام کا دباؤ بھی زیادہ رہے گا۔ مخالفین بھی متحرک ہو سکتے ہیں آپ کو کہیںنہ کہیں پریشان کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں تو آپ نے اپنے مخالفین پر بھی کھڑی نظر رکھنی ہے ۔ محبت کےجو تعلقات ہیں ان میں شدت آ جائے گی محبت بڑھ جائے گی قربت بڑھےگی آپ لوگ اپنے محبوب کے لیے کچھ زیادہ ہی جزباتی ہو جائیں گے۔زیادہ سوچنا شروع کر دیں گے۔

برج اسد (Leo)

تو دوسرا خوش نصیب برج اسد ہے جو اگلے انسٹھ دنوں میں پانچ راج یوگ سے مستفید ہونگے ۔ جس سے آپ لوگوں کو بڑے فائدے ہوں گے. خاص طور پر وہ تمام لوگ جو بے روزگار ہیں.انہیں مواقع ملیں گے اور جو لوگ پہلے سے کام کر رہے ہیں. انہیں کام کی جگہ پر ان کے کاموں کی تعریف کی جائے گی. کام پر ترقی ہو سکتی ہے. آپ کو کوئی ایوارڈ یا کوئی ریوارڈ بھی مل سکتا ہے. کاروبار میں اگر آپ سرمایا کاری کرنا۔چاہتے ہیں. کوئی نیا کاروبارشروع کرنا چاہتے ہیں تو ابھی یہ وقت بہت اچھا ہے. بہترین وقت ہے. قسمت آپ کا ساتھ دے گی.اس سے آپ لوگوں کے رکے ہوئےکام مکمل ہوجائیں گے رکاوٹیں دور ہوں گی۔ آپ نے نئی گاڑی خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو نئی گاڑی خریدنے کا بھی امکان ہے ۔اس کے علاوہ آپ لوگ کافی سوشلبھی رہیں گے نئے دوست بنیں گے اور جو پرانے دوست ہیں ان کے ساتھ بھی۔آپ کا رابطہ بڑھ جائے گا۔ قربت بڑھے گی۔آؤٹنگ پر جائیں گے خوب لطف اندوز ہونگے۔ محبت کے معاملات میں بھی خوشی حاصل رہے گی خوشحالی رہے گی آپ لوگ دل سے خوش رہیں گے۔ مطمئن رہیں گے۔اپنے محبت کے معاملات سے آپ لوگ مطمئن رہیں گے۔ لیکن ا ن دنوں میں آپ لوگوں کے لیے مشورہ ہے کہ آپ نے کسی کو تنگ نہیں کرنا۔ مذاق میں بھی کوئی ایسی بات نہیں کہنی کہ دوسروں کادل دکھے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کا کوئی معاملہ کوئی جھگڑا چل رہاہے تو مشورہ ہے کہ وہ معاملہ عدالت سے باہر ہی نمٹانےکی کوشش کیجیے گا ایسا کرنے سے وہ معاملہ بڑی جلدی ختم بھی ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ تمام لوگ جو سٹاک مارکیٹ میںکام کرتے ہیں. لاٹری یا پرائز , بانڈ خرید کر رکھتے ہیں. توانہیں بھی فائدہ ہو سکتا ہے. اس کے علاوہ وہ تمام لوگ جو کوئی لمبا سفر کرنا چاہتے ہیں یا کسی دوسرے ملک کا سفر کرنا چاہتےہیں. تو جولائی کے تیسرے ہفتے میں. آپ وہ سفر کر سکتے ہیں. اگراس میں کوئی رکاوٹیں آ رہی تھیں تو جولائی کے تیسرے ہفتے تک ختم ہو جائیں گی. اور آگے اگست کا پورا مہینہ بھی سفرکے لیے اچھا رہے گا. تو یہاں پر آپ لوگوں کو کامیابیاں ملنا شروع ہو جائیں گی رکاوٹیں دور ہونا شروع ہو جائیں گی لیکن اس کے ساتھ ساتھآپ کے جو مخالفین ہیں وہ بھی متحرک ہو جائیں گے دوسروں کی آنکھوں میں آپ کھٹکنا شروع ہو جائیں گے کچھ لوگوں کو آپ کی کامیابی ہضم نہیں ہو گی تو ایسے لوگوں پر بھی آپ نے کڑی نظررکھنی ہے نظر بد کا خطرہ ہے اس کے ساتھ ساتھ گھر کا ماحول بہت اچھا رہے گا اگر آپ شادی شدہ ہیں تو آپ کا شریک حیات یا پھر آپ کی شریک حیات آپ کو بھرپور تعاون کریں گی۔ ہر کام میں ہر ہر معاملےمیں آپ کا شریک حیات آپ کے ساتھ رہےگا۔

برج میزان(Libra)

لیبراس اگلے انسٹھ دنوں میں پانچ اکٹھے راج یوگ بن رہے ہیں تو آپ لوگوں کے لیے یہ وقت کچھ بڑے فائدے لے کر آئے گا ۔خاص طور پر آپ لوگوں کو اپنے کیرئیر میں کامیابی مل جائے گی اگر آپ کا کوئی کاروبار کے حوالے سے کوئی کام رکا ہوا تھا تو وہ رکاہوا کام بھی مکمل ہو جائے گا اگر آپ کوئی نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں تواس کے لیے بھی وقت اچھا ہے جاب کر رہے ہیں تو وہاں پر ترقی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ مذہبی کاموں میں آپ کی دلچسپی بڑھ جائے گی۔روحانی معاملات میں آپ کی دلچسپی بڑھ جائے گی روحانیت کی طرف مذہبی کاموں میں آپ کی دلچسپیاں زیادہ رہے گی آپ لٹریچر پڑھیں گے۔آپ مذہبی لوگوں سے روحانی لوگوں کے ساتھ ملنا شروع کر دیں گے تویہ جو ٹائم ہے یہ جو دور ہے آپ لوگوں کے لیے انشاءاللہ بہت اچھارہے گا اور کامیابیوں سے بھرا رہے گا اب دیکھیے ان دنوںمیں آپ کے گھر کا ماحول بہت اچھارہے گا آپ کے خاندان کے افراد آپ کو پوری پوری سپورٹ کریں گے۔دفتر میں کام کی جگہ پر آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد آپ کو سپورٹ کریںگے آپ کے دوست آپ کا ساتھ دیں گے ۔آپ کے باس آپ کے کاموں کی تعریف کریں گے آپ کےکاموں سے متاثر ہوں گے تو اس وجہ سے آپ کو کوئی بڑی ذمہ داری مل سکتی ہے کوئی اعلی عہدہ مل سکتا ہے اور وہ تمام لوگ جو کاروبارکر رہے ہیں ان لوگوں کے لیے بھی یہ ایک ٹائم رہے گا۔ اس کے ساتھساتھ آپ اپنے گھر کے لیے کچھ لگژری سامان خرید سکتے ہیں ۔اگر آپ ایک لمبے عرصے سے اپنے گھر کوسجانے کا سوچ رہے ہیں تو اب آپ لوگ اپنےگھر کو سجا سکتے ہیں سنوار سکتے ہیں۔ اگر آپنے گھر خریدنے کا پلان بنایا ہوا تھا ایک لمبے عرصے سے آپ لوگ تحقیق کر رہے تھے مکان دیکھ رہے تھے تو اب آپ کی یہ درینہ خواہش بھی پوری ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے اس کے ساتھ وہ تمام طالبعلم جو گریجویٹ ہیں اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں جاب کی تلاش میں ہیں ان لوگوں کے لیے یہ بہت اچھا وقت ہے آپ کو ایک اچھا بہتر روزگار ضرور مل جائےگا اور اگر آپ تعلیم کےسلسلے میں یا جاب کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بھی یہ وقت اچھا ہے اس وقت اگر آپ کوشش کریںگے تو آپ کی یہ خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے اس کے علاوہ اس عرصے میں آپ اپنی فیملی کے ساتھ کسی لمبے سفر پر بھی جاسکتے ہیں سیر و تفریح کے لیے جا سکتے ہیں آپ گھر بھی تبدیل کرسکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ آپ بہت رمانوی بھی رہیں گے۔ آپ کااپنے محبوب کے ساتھ رشتہ بہت خوبصورت رہے۔گا۔ اور جو لوگ شادی شدہ ہیں ان کی ازدواجی زندگی بھی بہت خوبصورت نظر آ رہی ہے۔

برج عقرب(Scorpio)

اگلا خوش نصیب برج عقرب ہے اگلے انسٹھ دنوں میں پانچ راج جوگ اکٹھے بن رہے ہیں اور یہ ایک بڑا نایاب قسم کا واقعہ ہے ۔ اس سے آپ لوگوں کوانشاءاللہ بھرپور فائدہ ہوگا کی طرف سے خاص رحمتیں آپ پر نازل ہوں گی. کاموں میں آپ کو کامیابیاں ملیں گی. پرانے دکھ درد گلے شکوے دور ہوں گے. ان دنوں میں آپ کی مالی حالت مضبوط ہوگی. اگر آپ کی صحت خراب تھی. بیمار تھے. اور اس بیماری کی وجہسے آپ ایک لمبے عرصے سے پریشان ہیں. تو اب یا تو اس بیماری کاکوئی علاج مل جائے گا. یا قدرتی طور پر معجزانہ طور پر آپ لوگ اس بیماری سے باہر آ جائیں گے. آپ کی صحت بہتر ہونا شروع ہو جائے۔گی. قوت مدافعت بہت مضبوط ہو جائےگی اس لیے آپ لوگوں کی صحت بھی بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔جاب کر رہے ہیں یا کاروبار کر رہے ہیں تو آپ کو اچانک سے کوئی پیسے مل سکتے ہیں کوئی بڑی رقم مل سکتی ہے اگر آپ نے ماضی میںکوئی لاٹری یا پرائز بانڈ خرید کر رکھا ہوا تھا تو لاٹری لگ سکتی ہے۔ بانڈ لگ سکتا ہے اور ویسے بھی آپ لوگ اپنے کاموں میںآگے بڑھتے ہوئے ترقی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں آپ کے کاموں میںرکاوٹیں نظر نہیں آرہی ترقی نظر آرہی ہے اس کے ساتھ ساتھ روحانیت کی طرف بھی آپ کا رجحان بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے اور وہ تمام لوگ جو ریسرچ کر رہے ہیں تو یہ وقت آپ لوگوں کے لیے بہت اچھا رہے گا ۔ویسے تو جولائی اگست آپ لوگوں کےلیے یہ دونوں مہینے ہی بہت بہتر نظر آ رہے ہیں لیکن جولائی کے دوسرے ہفتے میں خاص طور پر آپ نےپیسوں کے لین دین میں بہت محتاط رہنا ہے اگر آپ کسی سکیم میںپیسہ لگانا چاہتے ہیں تو بہت سوچ سمجھ کے مشورے کے بعد ہی پیسہ لگائیے گا جولائی کے دوسرے ہفتے میں باقی معاملات آپ لوگوں کےلیے انشاءاللہ بہت اچھے رہیں گے جاب کر رہے ہیں تو وہاں پرکامیابیاں ہیں کاروبار میں اگر کچھ رکاوٹیں تھیں تو وہ رکاوٹیںبھی دور ہو رہی ہیں آمدن کے نئے ذرائع پیدا ہو رہے ہیں۔ زمین خرید و فروخت کرنا چاہتے ہیں تو ہرحوالے سے یہ ٹائم اچھا ہے آپ کے درینہ خواب پورے ہوں گے ۔مذہبی کاموں میں آپ کا رجحان بڑھے گا سوسائٹی میں آپ کی عزت بڑھے گی۔آپ کے آس پاس کے لوگ آپ کے قریبی رشتہ دار آپ کے دوست آپ کی عزت کرنا شروع ہو جائیں گے ۔جولوگ شادی شدہ ہیں انہیں تھوڑا سنبھل کے چلنا ہو گا کیوں کہ آپ کااپنے ساتھی کے ساتھ کسی کو لے کر غلط فہمی والا معاملہ ہو سکتاہے یا کسی بات کو لے کر اختلاف ہو سکتا ہے تو اگر غلط فہمی ہوجاتی ہے یا پھر خدانخواستہ کسی بات پر اختلاف ہو جاتا ہے تو آپ دونوں کے لیے مشورہ ہے کہ مل بیٹھ کر اس غلط فہمی کو دورکیجئے۔اور اگر آپ نے اپنے رشتے میں باہر کے لوگوں کو مداخلت کرنے دی تو کا رشتہ خراب بھی ہو سکتا ہے تو بہتر ہے کہ اگر آپ کے رشتےمیں کہیں کوئی غلط فہمی پیدا ہوتی ہے تو اس غلط فہمی کو خود ہی دور کرنے کی کوشش کیجئے گا۔

برج قوس(Sagittarius)

اگلا خوش نصیب ستارہ برج قو س ہےیعنی جولائی اور اگست ان دو مہینوں میں اکٹھے پانچ راج یوگ کا بننا آپ لوگوں کے لیے بہت خاص بھی ہے جس کی وجہ سے آپ لوگوں کو بڑی کامیابیاں بھی ملیں گی کیوں کہ اس دورانئے میںآپ کو اپنے کام میں کاروبار میں بڑی کامیابیاں ملیں گی۔ اگر آپ اپنے کاموں میں اپنے گھر میں اپنےکپڑوں میں پیلے رنگ کا استعمال کرتے ہیں توآپ لوگوں کے لیے بہت اچھا رہے گا ۔ یہ وقت آپ لوگوں کےلیے انشاءاللہ بڑی کامیابیاں لے کر آئے گا اگر آپ کسی خاص کام میں محنت کر رہے ہیں اس محنت کا نتیجہ نظر آنا شروع ہو جائے گا۔لیکن اس دورانیے میں آپ لوگوں کی بات چیت یا بول چال تھوڑی تلخ بھی ہو سکتی ہے تو اس لیے آپ لوگوں نے اپنی بات چیت میں اپنے رویوں میں تھوڑا برداشت سے کام لینا ہے۔ گھر میں کام کی جگہ پر چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کریںگے تو یہی بہتر ہے اگر آپ چھوٹی چھوٹی باتوں میں الجھنا شروع ہوگئے تو معاملات خرابی بھی ہو سکتے ہیں اب چونکہ یہ اچھا وقت ہے تو اس لیے چھوٹی چھوٹی باتوں میں آپ نے خود کو الجھا نہیں ہے۔ یہ وقت ان تمام لوگوں کے لئے بہت اچھا ثابت ہوگا جوعرصہ دراز سے اپنی روزی روٹی یا ترقی کے لئے پریشان تھے آپ کےکاموں میں رکاوٹ آرہی تھی تو اب ترقی بھی ہو جائے گی آپ کو اچھی ملازمت بھی مل جائے گی کام کاروبار بہتر ہو جائے گا آپ کو نئےکنٹریکٹ مل جائیں گے ۔ آپ لوگ اپنے کاروبار میں اپنے کیرئیر میں آگے بڑھتے ہوئےنظر آ رہے ہیں اگر آپ اپنے موجودہ کاروبار کو بڑھانا چاہتے۔ہیں تو بالکل اچھا وقت ہے. آپ اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں.کاروبار کے سلسلے میں اگر آپ سفر کرتے ہیں تو اس کے بھی بہت اچھےنتائج نظر آ رہے ہیں. آپ جس مقصد کے لیے سفر کریں گے اس میںانشاءاللہ آپ کا وہ مقصد بھی پورا ہو گا. گھریلو زندگی اچھی ہو رہی ہے. اگر آپ کسی کو پسند کرتے ہیں. لمبے عرصے سے پسند کررہے ہیں اورمحبت کا اظہار کرنا چاہتےہیں. تو اس کے لیے بھی یہ وقت بہتر ہے. جو لوگ غیر شادی شدہ ہیں. کرنا چاہتے ہیں رشتے کا پیغام بھجوانا چاہتے ہیں تو بھی یہ وقت بہت بہتر ہے ۔ آپ کو اپنے جیون ساتھی کی طرف سے کوئی ایک اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ویسے تو جولائی اور اگست یہ دونوں مہینے ہی آپ لوگوں کے کام کاروبار کے حوالے سے توبہتر رہیں گے لیکن پندرہ جولائی سے لے کر تیس جولائی تک آپ لوگوں کے لیے مشورہ ہے کہ آپ نے کسی پر بھی اندھا اعتماد نہیں کرنا پیسوں کےمعاملات میں خاص طور پر اپنی سمجھ بصیرت سے اپنی سمجھداری سے آپ نے فیصلہ کرنا ہے دوسروں کی باتوں میں آ کر آپ نے کوئی بھی بڑا فیصلہ نہیں کرنا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں