Post Views: 15
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت میں سماعت کے دوران جج منظر علی گل نے وکلا کے دلائل سنے۔ شیرشاہ کے وکیل رانا مدثر اور بیریسٹر تیمور نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کے خلاف نہ تو چالان پیش ہوا ہے اور نہ ہی کسی قسم کا براہِ راست ثبوت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیرشاہ کسی ہنگامہ آرائی یا توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا، صرف ایک ملزم کی نشاندہی پر کسی دوسرے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور بعد میں شیرشاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم جاری کیا۔ ضمانت ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دی گئی۔