Post Views: 20
کراچی: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سیلاب سے متاثرہ لاہور کی فیملی کی 9 بچیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھا لی اور متاثرین کی فوری مدد کا اعلان کیا۔
گورنر پنجاب نے تھیم پارک ہاؤسنگ سوسائٹی موہنوال میں سیلاب زدہ خاندان سے ملاقات کی اور کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچادی ہے، لوگ پانی میں ڈوبے اپنے گھروں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، قیمتی سامان ضائع ہو چکا ہے۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو روزانہ کھانا فراہم کیا جائے گا، ریڈ کریسنٹ کی جانب سے میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے اور خیمے فراہم کیے جائیں گے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد کا وقت ہے۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ پہلے کوئی سرکاری مدد نہیں پہنچی تھی اور انہوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے خود انتظام کیا تھا۔