آج کی تاریخ

عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت درخواستوں پر آج سماعت

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی 24 اور 26 نومبر کے ڈی چوک احتجاج سے متعلق راولپنڈی ڈویژن میں درج 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر آج سماعت ہوگی۔
انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ان کیسز میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی جانب سے ان کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ عدالت میں دلائل دیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں