آج کی تاریخ

ترک خاتون اول امینہ اِردوان کا پاکستان کے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار

اسلام آباد: ترکی کی خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان میں جاری شدید سیلابی حالات پر اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے کہا کہ وہ 2010ء کے سیلاب کے دوران پاکستان گئی تھیں اور متاثرین کی مشکلات کو قریب سے دیکھا تھا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اُس وقت بھی ترکی پہلے

ممالک میں شامل تھا جنہوں نے پاکستان کی مدد کے لیے قدم بڑھایا۔
ترک خاتون اول نے کہا کہ آج بھی ترکی کے عوام کی دعائیں اور امداد پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ امینہ اِردوان نے مزید کہا کہ ترک ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں کر رہا ہے، جس میں صحت، رہائش خوراک اور صاف پانی کی فراہمی شامل ہے۔
انہوں نے سیلاب اور بارشوں کے دوران جان بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ امینہ اِردوان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کرے تاکہ متاثرین کو سہارا اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں