آج کی تاریخ

تین جولائی سے 9 جولائی تک برج اسد ،سنبلہ،میزان اور عقرب کا ہفتہ کیسا گزرے گا

اسد (Leo)


اس ہفتے غیر ملکی سفر میں کامیابی ملے گی ۔کاروباری شراکت میں بہتری ہو گی۔ کام یا کاروبار بڑھانے میں کامیابی ملے گی جس کے بہت زیادہ فوائد ملیں گے ۔ اس ہفتے صحت پر دھیان دیں۔ اچانک کچھ بھی ہو سکتا ہے یعنی اچھا یا برا تو ذہنی طور پر تیار رہیں ۔ کسی دوست یا جاننے والے سے امید ہے تو پوری ہو سکتی ہے۔ جلد بازی سے پرہیز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے ۔ مذہبی محافل میں ضرور جائیں ،اچھائی ہوگی ،اچھی خبر ملے گی ۔کسی کیساتھ معاملات میں خرابی ہے تو وہ ٹھیک ہو جائے گی۔ اچانک رکا ہوا کام ہو سکتاہے۔ آپ کی شخصیت میں نکھار آئے گا ۔اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو وہاں پر تعلقات میں بہتری آ ئے گی ، دفتری ماحول خوشگوار ہو جائے گا۔اس وقت فضول کاموں میں ہاتھ نہ ڈالیں یہ آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں

سنبلہ(Virgro)


اس ہفتے میں حالات ساز گار ہیں پراپرٹی فروخت کرنا چاہتے ہیں تو اچھا گاہگ مل سکتا ہے۔ اگر کہیں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے تو اس میں منافع ملنے کی امید ہے حالات بہتر ہو جائیں گے ۔ پرانے مقدمے بازی سے جان چھوٹ سکتی ہے ۔مالی حوالے سے بہتری آئے گی لیکن اپنی اوقات کے مطابق خرچ کریں ۔ کسی بھی شخص یا دوست کے حوالے سے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔ با اثر شخصیات سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ اچھی ملازمت مل سکتی ہے لہذا اپنی کوشش جاری رکھیں۔ بیرون ملک سے بھی اچھی ملازمت مل سکتی ہے۔ اگرکسی بیماری کاشکار ہیں تو اس میں احتیاط کریں ورنہ مسائل میں اضافہ ہو گا۔ کچھ نئے لوگو ں سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔اس ہفتے زندگی میں بہتری کی امید ہے ۔موڈ میں تبدیلیا ں ہو سکتی ہیں جو وقتی طور پر ہونگی ۔

میزان (Libra)


اس ہفتے آپ اپنی طاقت کو ضائع کر تے دکھائی دے رہے ہیں وہ کوئی فضول کام ہو سکتاہے یا کچھ اور اپنے حالات کے مطابق معاملات کو باریک بینی سے دیکھیں ۔ آپ فضول کاموں میں الجھ سکتے ہیں ،اپنے معاملات یا کاروباری شراکت میں میں احتیاط سے کام لیں دھوکے کا اندیشہ ہے ۔کسی دوست سے کوئی امید یا خواہش اچانک پوری ہو سکتی ہے جو آپکو حیران کر دے گی جس سے آپ کو خوشی ہوگی ۔گھر میں مہمانوں کی آمد متوقع ہے ،اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں تو آپ کے رشتہ طے پانے کے امکانات ہیں ۔آپ کو بیرون ملک سے رشتہ کی آفر مل سکتی ہے ۔اچانک کسی ایسی بڑی شخصیت سے ملاقات ہو سکتی ہے جس سے آپکو بہت فائدہ ہوگا جو آ پ کی رہنمائی کرے گی ۔اچانک کوئی پرانی خواہش پوری ہو سکتی ہے ۔اپنے والدسے اختلافات ہو سکتے ہیں ۔ کوشش کریں ایسے وقت میں در گزر سے کام لیں ۔اس ہفتے ملازمت کی تبدیلی اچھا فیصلہ نہیں ہوگا ۔اچھے مخلص لوگ آپ کی زندگی میں آ سکتے ہیں۔ بچوں سے تعلقات بہتر ہو نگے اور مالی معاملات میں بہتری کی امید ہے ۔

عقرب(Scorpio)


اس ہفتے آپ کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں آپ کو معدے کا مسئلہ پیش آ سکتا ہے ۔کسی کے سبز خوابوں میں نہ پھنسیں کیونکہ اس میں دھوکہ ہو سکتا ہے ۔کاروباری معاملات میں بہتری آئے گی ۔اگر آپ عمر رسید ہ ہیں تو جوڑوں میں در د اور ہڈیوں کے مسائل آ سکتے ہیں۔اس ہفتے کے درمیان میں آپ مالی طور پر مستحکم ہو تے دکھائی دے رہے ہیں ۔اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو وہاں پر تعلقات میں بہتری آ ئے گی ،دفتری ماحول خوشگوار ہو جائے گا۔اس وقت فضول کاموں میں ہاتھ نہ ڈالیں یہ آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔اس ہفتے آپ کا کافی عرصے سے رکا ہوا کام حل ہو سکتا ہے ،کسی ادارے سے این او سی یا اجازت درکار ہے تو اس میں کامیابی مل سکتی ہے ۔اپنی صحت کیساتھ ساتھ بچوں کی صحت پر خاص توجہ دیں ۔ان کی تعلیم پر بھی خاصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔اس ہفتے کوئی روحانی یا مذہبی سفر کرنے کا امکاں ہو سکتاہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں