آج کی تاریخ

مریم نوازبیرونی دورے پرجاسکتی ہیں توگنڈاپوربھی افغانستان سے مذاکرات کرسکتے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کی پالیسی کو دوغلا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو غیر ملکی دوروں کی اجازت دی جا سکتی ہے تو خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو افغانستان سے مذاکرات کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ساتھ مساوی رویہ اپنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے امن و امان کا براہ راست تعلق افغانستان کی صورتحال سے ہے، اور اس کے لیے باہمی روابط ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفاق کو باقاعدہ ٹی او آرز ارسال کیے تھے، لیکن وفاق نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ گنڈاپور نے امن قائم کرنے کے لیے قبائلی علاقوں میں جرگوں کا آغاز کیا ہے، اور جلد ایک گرینڈ جرگہ بھی طلب کیا جائے گا تاکہ امن کے لیے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں