آج کی تاریخ

ریٹائرڈ ایم ایس کا سرکاری سڑک پر قبضہ، عوامی راستہ توڑ کر گٹر ڈال دیا، ادارے خاموش

ترنڈہ محمد پناہ( نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ایم ایس نے سڑک کو توڑ کر ذاتی گٹر بنا ڈالا، سرکاری زمین کو اپنی کروڑوں روپے لاگت سے زیر تعمیر کوٹھی میں ملانے کی بھونڈی حرکت پر متعلقہ ادارے بھی مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کرکے خاموش تماشائی، سڑک سکڑنے سے حادثات کا اندیشہ، موٹر سائیکل سوار اور پیدل راہگیروں کو پریشانی کا سامنا، وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور فوری ایکشن لیں، شہریوں کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ ہسپتال میں ایک لمبے عرصے تک بطور ایم ایس تعینات رہنے والے ڈاکٹر کریم بخش المعروف ڈاکٹر کے بی نے دوران ملازمت اکٹھا کیا جانے والا ” مال ” بالآخر خرچ کرنا شروع کردیا ہے، سرکاری ہسپتال کے مرکزی راستہ سڑک کنارے اپنی پرائیوٹ ہسپتال تعمیر کرکے اس ایریا میں اپنے پنجے گاڑھے اور اب اسی سڑک کنارے کچھ ہی فاصلہ پر کوٹھی تعمیر کررہا ہے اور نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ مبینہ سیاسی اثر و رسوخ اور بے تحاشہ دولت کے بل بوتے پر عوامی راہ گزر اور واحد سرکاری ہسپتال رابطہ سڑک کے کچھ فٹ حصہ کو کٹ لگا اور توڑ کر عین کنارے پر زیر تعمیر کوٹھی کے نکاسی آب کے لیے بہت بڑا گڑھا کھود کر زیر زمین سیوریج گٹر کی تعمیر بھی شروع کردی ہے، جو کہ سراسر قبضہ گیری کے زمرے میں آتا ہے، اس سڑک پر گزرنے والی ٹریفک کے لیے راستہ تنگ ہورہا ہے اور عوام میں تشویش بڑھ رہی ہے کہ مستقبل قریب میں اس وجہ سے حادثات رونما ہوں گے، جبکہ اس بابت مقامی لوگوں نے متعدد بار مذکورہ ڈاکٹر کے بی کو منع بھی کیا تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہوۓ اور تعمیر جاری ہے، مقامی لوگوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پہ یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر نے دوران سروس مبینہ کرپشن سے خوب دولت اکھٹی اور اثاثے بناۓ ہیں اور محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسران سے گٹھ جوڑ کرکے ایک بڑا عرصہ اس سرکاری ہسپتال کے بڑے عہدے پر تعینات رہا ہے، اب علاقے کے لوگوں کی تکلیف کا احساس اسکو نہیں ہوتا کیونکہ بااثر سیاسی لوگوں کے ساتھ روابط اور محکمہ صحت میں مال کے زریعے بناۓ گئے تعلق کی بناء پر مزکورہ ڈاکٹر خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہوۓ جو جی میں آۓ کر گزرتا ہے، سرکاری ہسپتال میں اپنی ڈاکٹر بیٹی کی میرٹ کی دھجیاں اڑا کر مبینہ تعیناتی کروانے اور اسکی طرف سے سرکاری ہسپتال سے مریضوں کو اپنے والد کے پرائیوٹ ہسپتال میں ریفر کرنے کی باتیں بھی زبان ذد عام ہیں، یہی وجہ ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر اسوقت طاقت، تعلقات اور پیسہ کے نشے میں بدمست ہاتھی کی طرح سرکاری سڑک پر سیوریج ڈسپوزل تعمیر کررہا ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور سے فوری نوٹس لیکر مبینہ غیر قانونی گٹر تعمیر کو روکنے بارے مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں