بہاولپور ( کرائم سیل)تحصیل صدر چک نمبر 7 بی سی کے قبرستان میں لرزہ خیز واقعہ،قبرستان میں آوارہ کتوں نے نومولود بچی کو کفن سمیت زمین سے باہرنکال لیا۔ضلعی۔انتظامیہ اوارہ کتوں آگر یہ پالتو ہیں تو انکے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کریں عوامی و سماجی حلقے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر کے نواحی علاقے چک نمبر 7/بی سی کے قبرستان سے انتہائی دل دہلا دینے والا اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔میڈیا کو مقامی شہریوں کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں یا چند روز قبل دفنائی گئی ایک بچی کی قبر کا کفن زمین کے اوپر نمودار ہو گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کفن کے اندر بچے کی نعش کے باقیات بھی موجود ہو سکتے ہیں، جس پر پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جس پر انتظامیہ کو فوری نوٹس کے لیے ویڈیوز وٹس ایپ کر دی گئیں۔واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے یہ ویڈیوز کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر اور چیف آفیسر ضلع کونسل کو فوری طور پر وٹس ایپ کر دی گئی ہیں تاکہ انسانی ہمدردی کے تحت فوری ایکشن لیا جا سکے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قبرستان میں آوارہ کتوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو قبروں کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ کتے قبر کو کھود کر بچی کے کفن اور باقیات تک جا پہنچے ہوں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان آوارہ کتوں کو فوری طور پر تلف کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات رونما نہ ہوں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ کتے کسی شخص کے پالتو ہیں تو ان کے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے تاکہ انسانی قبروں کی بے حرمتی کا یہ سلسلہ ختم ہو سکے۔شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اگر اب بھی بچی کا کفن قبرستان میں موجود ہے تو اس کی میت کو احترام کے ساتھ دوبارہ دفنایا جائے تاکہ تدفین کے اسلامی اور انسانی تقاضے پورے ہو سکیں۔اس افسوسناک واقعے کے بعد عوامی و سماجی حلقے سراپا احتجاج ہیں اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری ایکشن لے کر قبرستانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
