Post Views: 37
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث صرافہ بازار میں بھی ریٹ نیچے آگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 330 ڈالر پر آ گیا، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا۔
پاکستانی مارکیٹ میں جمعے کے روز 24 قیراط فی تولہ سونا 1500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 4 ہزار 955 روپے ہو گئی۔
اس کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا، فی تولہ 4013 روپے اور فی 10 گرام 3440 روپے پر مستحکم رہیں۔