مظفر گڑھ،خیرپورسادات،سیت پو ر (کرائم رپورٹر،نامہ نگار) وکیل کا قتل یا طبعی موت ،گھر سے متصل ڈیرے سے سینئر وکیل کی لاش برآمد بار ایسوسی علی پور کی جانب سے بھی مبینہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت تین روزہ سوگ کا اعلان تفصیل کے مطابق بار ایسوسی ایشن علی پور کے ممبر ملک غلام قاسم ڈینہ گزشتہ شام اپنے گھر کے ڈیرے پر رات گئے موجود تھے انکے ہمراہ ایک شخص علی سیال بھی تھا تاہم وہ رات کو ڈیرے سے اپنے گھر نہیں گئے جب صبح سویرے ان کے اہل خانہ نے ڈیرے میں موجود کمرے میں دیکھا تو وہ بیڈ سے نیچے اوندھے منہ پڑے تھےانکو کو ہلایا جلایا گیا مگر ان جان قفس عنصری سے پرواز کر گئی تھی بازو پر زخم کا نشان اور کان سے خون رس رہا تھا جس کی وجہ سے لواحقین نے شک ظاہر کیا ہے کہ انکو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 ان کی آبائی بستی بندیشاہ موقع پر پہنچ گئی،وکیل ملک قاسم ڈینہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ڈی جی خان سے آنے والی میڈیکل ٹیم نے،سائنسی بنیادوں پر پوسٹ مارٹم کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی ہے،تاہم قتل ہے یا طبعی موت حقائق میڈیکل رپورٹ آنے پر ہی سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب علی پور بار کی جانب سے ملک غلام قاسم ڈینہ کے مبینہ قتل پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ملک غلام قاسم ڈینہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز عصر ادا کردی گئی ہے جس میں وکلاء صحافیوں سیاسی و سماجی شخصیات اور سینکڑوں اہل علاقہ نے شرکت کی ہے۔
