لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سوسال سے کام کرنے والی بین الاقوامی جاپانی کمپنی موریناگا انٹرنیشنل کو پنجاب میں ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ کمپنی کو نوزائیدہ بچوں کی خوراک، بیکری مصنوعات اور برآمدی معیار کے گوشت کی مقامی پیداوار میں منصوبے پیش کیے گئے۔
وزیراعلیٰ نے حیوانات کے شعبے میں جدید جاپانی مشینری اور طریقے استعمال کرنے اور معیاری گوشت کے حصول کے لیے صحت مند جانوروں کی افزائش نسل میں پنجاب حکومت کے تعاون پر اتفاق کیا۔ انہوں نے موریناگا کے ہیڈکوارٹر اور پلانٹ کا دورہ کیا اور تحقیق و ترقی کے شعبوں کی تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ موریناگا کے ڈیری تجربات کو پنجاب میں ڈیری سیکٹر کی ترقی کے لیے ماڈل بنایا جائے گا۔ کمپنی کو ڈیری مصنوعات میں سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پنجاب میں ڈیری ڈویلپمنٹ اور ایڈوانس پروٹین نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے جاپانی کمپنیوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی 63 فیصد آبادی زراعت اور لائیو سٹاک سے وابستہ ہے، اور موریناگا کی سرمایہ کاری سے انہیں فائدہ ہو گا۔ شیخوپورہ میں موریناگا کی سرمایہ کاری پنجاب اور جاپان کے درمیان فلیگ شپ شراکت داری کی بہترین مثال ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سوسال سے کام کرنے والی بین الاقوامی جاپانی کمپنی کو پنجاب میں ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 21, 2025
موریناگا انٹرنیشنل کو نوازائدہ بچوں کی خوراک سمیت دیگر بیکری مصنوعات اور برآمدی معیار کے گوشت کی مقامی پیداوار میں منصوبوں کی پیشکش کی گئی
حیوانات… pic.twitter.com/qj4ZP7M6Yr