Post Views: 47
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے کے بعد 3,345 ڈالر تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جہاں جمعرات کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 2,000 روپے کے اضافے سے 357,200 روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے بڑھ کر 306,241 روپے تک جا پہنچی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، فی تولہ چاندی 78 روپے بڑھ کر 4,013 روپے اور دس گرام چاندی 67 روپے اضافے کے بعد 3,440 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔