Post Views: 47
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے فریقین کو حکم نامے کے اجرا کے لیے دوپہر ایک بجے چیمبر میں طلب کیا۔
تاہم سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود عمران خان کی فوری رہائی ممکن نہیں ہو سکے گی کیونکہ ان کے خلاف راولپنڈی میں درج 43 مقدمات میں اب تک ضمانت حاصل نہیں کی گئی۔ یہ تمام کیسز ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے احتجاج سے متعلق ہیں۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے 9 مئی کے مقدمات میں بھی عمران خان کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، لیکن ان کیسز کے مچلکے ابھی تک جمع نہیں کروائے گئے۔ اس کے باعث لاہور کے مقدمات میں ضمانت ملنے کے باوجود ان کی رہائی فی الحال التواء کا شکار ہے۔