آج کی تاریخ

عمران خان نے محمود خان اچکزئی اور اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اعظم سواتی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر محمود خان اچکزئی کو نامزد کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالت کے حکم کے باوجود تاحال اجازت نہیں دی جا رہی، اور اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہمارا توہینِ عدالت کیس بھی زیر سماعت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات سے متعلق فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی، جس کا اجلاس آج شام کو طلب کر لیا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پانچ نام طلب کیے گئے ہیں جن میں سے ایک پر فیصلہ ہوگا، تاہم عمران خان نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن گرینڈ الائنس کے سربراہ بھی ہیں۔ ادھر الیکشن کمیشن نے عدالت کے حکم کے بعد عمر ایوب کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے خلاف متعلقہ رہنماؤں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں