آج کی تاریخ

چین میں تیار ہوا دنیا کا پہلا حاملہ ہونے والا روبوٹ

حال ہی میں دنیا میں پہلا حاملہ روبوٹ متعارف کرانے کا تصور پیش کیا گیا ہے، جو نہ صرف دلچسپی کا سبب بنا بلکہ اخلاقی اور قانونی مباحثے کا بھی مرکز بن گیا ہے۔
چین کے شہر گوانگژو میں واقع کائیوا ٹیکنالوجی ایک ایسا انسان نما روبوٹ تیار کر رہی ہے جس کے اندر مصنوعی رحم نصب کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد ہے کہ انسان نما روبوٹ کے اندر حمل کے تمام مراحل، جنین کی پرورش سے لے کر ولادت تک، انجام دیے جائیں۔
یہ روبوٹ ایک مصنوعی مادہ سیال میں جنین کو پروان چڑھائے گا، جس میں ٹیوب کے ذریعے غذائی اجزاء اور آکسیجن فراہم کی جائیں گی، بالکل فطری رحم کی طرح۔
اس حاملہ روبوٹ کا پروٹوٹائپ 2026 تک متعارف کرانے کا ارادہ ہے، جس کی متوقع قیمت تقریباً 100,000 یوآن (14,000 ڈالر) رکھی گئی ہے۔
یہ منصوبہ چین میں بانجھ پن کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے پیش نظر شہرت حاصل کر رہا ہے، تاہم اس نے متعدد اخلاقی، قانونی اور سماجی مسائل کو بھی جنم دیا ہے، جس پر وسیع بحث جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں