آج کی تاریخ

زیادہ بادام، مستقبل میں بہتر یادداشت اور ذہنی صلاحیت

ماہرین صحت کے مطابق بادام نہ صرف دماغ کو تیز رکھنے میں معاون ہیں بلکہ بڑھاپے میں ذہنی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ بادام میں موجود وٹامن ای، اومیگا فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور میگنیشیم دماغی خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں اور یادداشت کو مضبوط بناتے ہیں۔
مطالعات سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ روزانہ مٹھی بھر بادام کھانے والے افراد میں بڑھاپے کے دوران یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت بہتر رہتی ہے۔ اس کے برعکس جو لوگ خشک میوہ جات خصوصاً بادام اور اخروٹ کا استعمال نہیں کرتے، ان میں ڈیمینشیا اور دماغی کمزوری کا خطرہ زیادہ پایا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً 6 سے 10 بادام (بہتر ہے کہ بھگو کر کھائے جائیں) دماغی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں اور عمر کے بڑھنے کے ساتھ ذہنی تیزی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں