Post Views: 44
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔ اس خصوصی ڈیزائن میں سبز ہلالی پرچم کو آسمان میں لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں بادلوں کی شکل میں گوگل کا نام نمایاں ہے۔
گوگل دنیا بھر میں اہم دنوں، تہواروں اور تاریخی مواقع پر اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کرتا ہے، اور اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی 14 اگست کو یومِ آزادی پاکستان کے لیے منفرد انداز میں ڈوڈل پیش کیا گیا ہے۔